ملکی تیزترین ترقی کیلیے تعلیمی شعبے پر خصوصی توجہ مرکوزہے، وزیرقانون
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260103-06-7
لاہور(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ ملکی تیزترین ترقی کے لیے تعلیمی شعبے پر خصوصی توجہ مرکوزہے۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انقلاب آیا ہے، آج دنیا تبدیل ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان اتنے قابل ہیں کہ کمال کا ہنر موجود ہے، وسائل کی کمی کی وجہ سے یہ نوجوان اپنا ہنر سامنے نہیں لا پاتے، آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ وفاقی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے کوئی بچہ آئی ٹی کی ٹریننگ سے محروم نہیں رہنا چاہیے، نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے، بچوں کواعلیٰ تعلیم اور تکنیکی شعبے میں مواقع کی فراہمی حکومتوں کی ذمے داری ہے۔اعظم نذیرتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہونہارطلبا میں لیپ ٹاپ کی تقسیم مستقبل پرسرمایہ کاری ہے، ملکی تیزترین ترقی کے لیے تعلیمی شعبے میں خصوصی توجہ مرکوز ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
— فائل فوٹواسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔