پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا غزہ میں بگڑتی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، ترکیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی پٹی میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جو شدید، سخت اور غیر مستحکم موسمی حالات بشمول موسلا دھار بارشوں اور طوفانوں کے باعث مزید سنگین ہو چکی ہے۔وزرائے خارجہ نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل اس امر کو یقینی بنائے کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی این جی اوز غزہ اور مغربی کنارے میں پائیداراور بلا رکاوٹ انداز میں کام کرسکیں کیونکہ غزہ میں انسانی امدادی ردعمل میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ناکافی انسانی رسائی، جان بچانے والی ضروری اشیاکی شدید قلت اور بنیادی خدمات کی بحالی اور عارضی رہائش کے قیام کیلئے درکار لازمی مواد کی سست رفتار ترسیل کے باعث مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا، کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے مسائل کے حل کیلئے مسلسل سفارتی روابط کو ترجیحی راستہ قرار دیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔