بھارت میں مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک ناقابلِ قبول ہے، ارشد کاظمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر )تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پیر طریقت صوفی سید ارشد علی شاہ کاظمی القادری نے کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف جاری منظم ظلم، نفرت انگیز مہم، امتیازی قوانین اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والے جبر نے انسانی حقوق کے عالمی ضابطوں کو بری طرح پامال کر دیا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف ہندوستانی آئین کے دعووں کے منافی ہے بلکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران مسلمانوں کو مذہبی آزادی، شہری تحفظ، معاشی مواقع اور قانونی مساوات سے محروم کرنے کی منظم کوششیں سامنے آئی ہیں۔ نفرت پر مبنی بیانیہ، ہجوم کے تشدد کے واقعات، عبادت گاہوں اور مذہبی شناخت کو نشانہ بنانا اور قانون کا غیر مساوی نفاذ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک پوری برادری کو خوف اور عدم تحفظ میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔پیر طریقت صوفی سید ارشد علی شاہ کاظمی القادری نے کہا کہ مسلمانوں کے گھروں اور کاروباروں کے خلاف کارروائیاں، جبری بے دخلیاں، متنازع قوانین کے ذریعے شہری حقوق کو محدود کرنا اور انصاف تک رسائی میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ایک خطرناک رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ سب اقدامات کسی ایک واقعے کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے ایجنڈے کے تحت کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد اقلیتوں کو دیوار سے لگانا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں، آزاد صحافی اور سول سوسائٹی مسلسل ان حالات کی نشاندہی کر رہی ہیں، مگر افسوس کہ عالمی برادری کی خاموشی ظلم کو مزید تقویت دے رہی ہے۔ اگر آج اس ناانصافی کے خلاف مضبوط اور مؤثر آواز بلند نہ کی گئی تو یہ رویہ خطے کے امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔تحریک اہلسنّت پاکستان کے صوبائی صدر نے زور دے کر کہا کہ مذہب کی بنیاد پر کسی بھی شہری کے ساتھ امتیاز، تشدد یا نفرت نہ صرف غیر انسانی ہے بلکہ عالمی ضمیر کے لیے ایک کھلا چیلنج بھی ہے۔ مسلمانوں کے خلاف روا رکھے جانے والے اس سلوک پر خاموشی دراصل ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے اقوامِ متحدہ، انسانی حقوق کونسل، او آئی سی، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے پُرزور مطالبہ کیا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے،آزاد، شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مسلمانوں کے کے خلاف نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔