ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستانی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی عالمی منڈیوں تک رسائی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستانی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی عالمی منڈیوں تک رسائی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) ایس آئی ایف سی کی مربوط اور مؤثر سہولت کاری کے باعث پاکستانی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو عالمی تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کے اسٹریٹجک وژن کی بدولت پاکستان فنی مہارت اور ڈیجیٹل خدمات کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، جس کے نتیجے میں ملکی آئی ٹی انڈسٹری مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اسی سلسلے میں معروف کمپنی سپر نیٹ عالمی مارکیٹس میں قدم جمانے کے لیے تیار ہے۔
سپر نیٹ گلوبل کے تحت دبئی کو پہلا علاقائی ہب بنایا جا رہا ہے، جہاں سے عالمی کلائنٹس کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔ دبئی سے سپر نیٹ کمپنی اداروں، کیریئرز اور انٹرپرائز کلائنٹس کو ڈیجیٹل اور تکنیکی خدمات فراہم کرے گی جب کہ کمپنی کی عالمی مارکیٹس میں توسیع کے لیے مشرقِ وسطیٰ، افریقا اور وسطی ایشیائی ممالک پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
سپر نیٹ گلوبل مشرقِ وسطیٰ اور افریقا کے اربوں ڈالر کے ٹیکنالوجی سیکٹر میں پاکستان کے غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کی ایک بڑی طاقت سیٹلائٹ کمیونیکیشن مارکیٹ ہے، جس کے 2030 تک نمایاں طور پر بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
سپر نیٹ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان میں تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات برقرار رہیں گی، جس کے نتیجے میں ملکی ڈیجیٹل سروسز کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ سپر نیٹ گلوبل کے مطابق یہ حکمت عملی عالمی ڈیجیٹل مارکیٹس میں مؤثر انداز میں حصہ لینے اور پاکستانی مہارت، ٹیلنٹ اور ٹیکنالوجی کو برآمد کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
سپر نیٹ گلوبل نے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اور طویل المدتی زرمبادلہ آمدنی میں اضافے کا عندیہ بھی دیا ہے جب کہ کمپنی کا عالمی توسیعی اقدام پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی بین الاقوامی شناخت کو نئی جہت دے رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری نے پاکستانی آئی ٹی ٹیلنٹ اور جدت کو عالمی مارکیٹس تک پہنچا کر ملک کے ٹیک سیکٹر اور اقتصادی مستقبل کو مزید مضبوط کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں متعددبین الاقوامی این جی اوز کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں متعددبین الاقوامی این جی اوز کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیرخارجہ سے رابطہ، خطے میں تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات پر زور عالمی سطح پر چینی صدر کے نئے سال کے تہنیتی پیغام کی پزیرائی سی ڈی اے متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کو قانونی تحفظ مل گیا،صدر آصف زرداری نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025ء پر دستخط... جموں کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی اور گلبرگ گرین کا انضمام کیوں ضروری، سی ڈی اے نے وضاحت و تفصیلی بریفنگ کیلئے فریقین کو 5 جنوری... فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی میں نمایاں بہتری، سال 2025 میں بھرتیوں کا ریکارڈ بہتر
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری
پڑھیں:
پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 جون 2026 کے لیے مختلف عالمی کرنسیوں کے پاکستانی روپے کے مقابلے میں تازہ ریٹس جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی سابقہ سطح کے قریب برقرار ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ، یورو اور خلیجی ممالک کی کرنسیاں بھی مستحکم رجحان دکھا رہی ہیں۔
امریکی ڈالر کی قیمت
اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر کی انٹربینک شرح 278.46 روپے رہی۔ مالیاتی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت گزشتہ کئی ماہ سے 278 سے 280 روپے کے درمیان گردش کر رہی ہے، جس سے زرمبادلہ مارکیٹ میں استحکام کا تاثر مل رہا ہے۔
سعودی ریال اور اماراتی درہم
سعودی ریال 74.19 روپے جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 75.82 روپے پر برقرار رہا۔ خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کے باعث ان کرنسیوں کی اہمیت پاکستانی معیشت کے لیے بہت زیادہ ہے۔
یورو اور برطانوی پاؤنڈ
یورو کی قیمت 324.40 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 375.18 روپے ریکارڈ کیا گیا۔ یورپ اور برطانیہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ اور وہاں مقیم پاکستانی خاندانوں کے لیے ان کرنسیوں کی قیمتیں خصوصی اہمیت رکھتی ہیں۔
دیگر اہم کرنسیاں
کینیڈین ڈالر 201.19 روپے، آسٹریلوی ڈالر 200.03 روپے، قطری ریال 76.39 روپے، بحرینی دینار 738.61 روپے اور کویتی دینار 907.63 روپے کی سطح پر رہا، جو بدستور پاکستانی روپے کے مقابلے میں سب سے مہنگی کرنسیوں میں شامل ہے۔
آج کے نمایاں کرنسی ریٹس
امریکی ڈالر: 278.46 روپے
سعودی ریال: 74.19 روپے
اماراتی درہم: 75.82 روپے
قطری ریال: 76.39 روپے
یورو: 324.40 روپے
برطانوی پاؤنڈ: 375.18 روپے
کینیڈین ڈالر: 201.19 روپے
آسٹریلوی ڈالر: 200.03 روپے
کویتی دینار: 907.63 روپے
بحرینی دینار: 738.61 روپے
عمانی ریال: 723.26 روپے
ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں روپے کی قدر کا انحصار ترسیلات زر، زرمبادلہ ذخائر، درآمدی ادائیگیوں اور عالمی مالیاتی رجحانات پر ہوگا۔