نیشنل کانفرنس حکومت کیلئے عوامی بہبود اولین ترجیح ہے، عمر عبداللہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
عمران نبی ڈار نے کہا ہے کہ عمر عبداللہ حکومت لوگوں کی روزمرہ کی مشکلات سے بخوبی واقف بھی ہے اور انہیں سمجھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عمر عبداللہ کی زیر قیادت جموں کشمیر کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ لوگوں کو راحت پہنچانے اور عوامی بہبود کو ترجیح دیتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا اور "ٹیرف آف دی ڈے" (ToD) سسٹم پر فی الحال روک لگا دی گئی ہے تاکہ لوگوں کو سردیوں کے ایام میں مہنگی بجلی کے نرخ کا بوجھ نہ اٹھانا پڑے.
پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، جس کی قیادت خود وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کر رہے ہیں، نے ایک خط کے ذریعے جوائنٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (JERC) کو بتایا کہ حکومت، جموں اور کشمیر دونوں پاور کمپنیوں کی آمدنی میں فرق (تفاوت کو) کو پورا کرنے کے لئے انہیں گرانٹ یعنی مالی مدد کرے گی۔ نیشنل کانفرنس نے اس فیصلے کو گھریلو صارفین کے لئے بڑی راحت قرار دیا ہے۔ وہیں حکمران جماعت کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا ہے کہ عمر عبداللہ حکومت لوگوں کی روزمرہ کی مشکلات سے بخوبی واقف بھی ہے اور انہیں سمجھتی بھی ہے اور اسی لئے گھریلو صارفین کو سردیوں میں مالی بعچھ سے بچانے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمر عبداللہ کے لئے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :