راولپنڈی: پولیس کی فائرنگ سے ڈکیت گینگ کے 4 کارندے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
راولپنڈی میں صدر بیرونی کے علاقے میں پولیس کی فائرنگ سے 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے کچھ دیر قبل شہری سے گاڑی چھینی تھی، بعدازاں پولیس نے کار چھیننے کی اطلاع پر مشکوک گاڑیوں کو روکا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ ڈکیت گینگ کے زیرِ استعمال گاڑی بھی اسلام آباد سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی، ڈکیت گینگ پر چند روز قبل صدر بیرونی کے علاقے میں تاجر کو قتل کرنے کا الزام بھی تھا۔
ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ ہلاک ڈاکو راولپنڈی، پشاور اور اسلام آباد میں قتل، ڈکیتی اور کار چھیننے کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔