اسحاق ڈار پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے بیجنگ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
اسحاق ڈار پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے بیجنگ روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 January, 2026 سب نیوز
بیجنگ: (آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نئے سال کے پہلے غیر ملکی دورے پر چین روانہ ہوگئے جہاں وہ پاک چین سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وہ بیجنگ میں ہونے والے پاک چین اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے، جہاں دونوں ممالک کے وفود اعلیٰ سطح کے مذاکرات کریں گے۔
سٹریٹیجک ڈائیلاگ میں اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جبکہ چینی وزیرِ خارجہ اپنے ملک کے وفد کی سربراہی کریں گے، مذاکرات کے دوران دو طرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے شعبوں کی نشاندہی کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید فروغ دینے پر بات ہوگی، جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹیجک تعلقات کا مجموعی طور پر جائزہ لیا جائے گا، دونوں ممالک خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت کریں گے۔
اجلاس میں تجارت، معاشی تعاون، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اشتراکِ عمل بڑھانے پر غور کیا جائے گا، سی پیک فیز ٹو کو آگے بڑھانے سے متعلق معاملات بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے، یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشیخ رشید نے چیف جسٹس سے 9 مئی کے کیسز میں اپیلوں کو سننے کی درخواست کردی شیخ رشید نے چیف جسٹس سے 9 مئی کے کیسز میں اپیلوں کو سننے کی درخواست کردی ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستانی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی عالمی منڈیوں تک رسائی اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں متعددبین الاقوامی این جی اوز کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیرخارجہ سے رابطہ، خطے میں تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات پر زور عالمی سطح پر چینی صدر کے نئے سال کے تہنیتی پیغام کی پزیرائی سی ڈی اے متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کو قانونی تحفظ مل گیا،صدر آصف زرداری نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025ء پر دستخط...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈائیلاگ میں شرکت اسحاق ڈار پاک چین
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔