روح مزاحمت شہید سلیمانی کے قاتلوں سے انتقام کے لئے محو پرواز ہے، سپاہ پاسداران انقلاب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
اعلامیہ میں سپاہ کے جان نثار سپاہیوں نے ان نورانی اور مبارک دنوں میں امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام اور خصوصاً شہید حاج قاسم سلیمانی سمیت تمام شہداء کی پاک روحوں کی توسل سے، رہبرِ معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (مدظلہ العالی) کے ساتھ اپنی بیعت کو تازہ کرتے ہوئے، انقلاب اور شہداء کے آرمانوں سے وفاداری کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی افواج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں کا تعاقب اور ان سے انتقام لینے کے لیے روحِ مزاحمت محو پرواز ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے دفاعی گروپ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے سپهبد شہید حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی اور امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نظامِ استکبار کی سیاسی و سکیورٹی طاقت کا زوال اور خطے اور دنیا میں امریکی نظم کا بکھراؤ اس شہید اور مقاومتی محاذ کے مجاہدین کے پائیدار اثرات کا نتیجہ ہے۔ سپاہ پاسداران کے مطابق ٹرمپ اور خونخوار نتن یاہو اس عظیم شہید کے بزدلانہ قتل کے ذریعے شہید کی روحانی طاقت اور ان کے راستے اور اثرات کو ختم نہ کر سکے۔
بیان کا متن درج ذیل ہے:
شہید سلیمانی کی شہادت کی سالگرہ اور امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی مبارک ولادت کا یہ تاریخی دن اس بات کی یاد دہانی ہے کہ مکتبِ سلیمانی ہمارے زمانے میں علوی سیرت کا عملی تسلسل ہے۔ عدل، شجاعت، دشمن شناسی، ذمہ داری اور عوام دوستی اس پائیدار طاقت کے ستون ہیں۔ یہ ہم زمانی، مقاومت محاذ میں روحانی اور سیاسی طاقت اور ایران اسلامی کے تحفظ کا نقشۂ راہ فراہم کرتی ہے۔ شہید سلیمانی کا نام اور یاد، ان کی شہادت کے چھ سال گزرنے کے باوجود اسلامی معاشروں اور خطے کی نئی نسلوں میں مزید گہری اور وسیع ہو رہی ہے۔
قرآن مجید کی آیت "اَحیاءٌ عِندَ رَبِّهِم" کے مطابق یہ مکتبِ سلیمانی کی گہرائی کا ثبوت ہے، اور یہ کہ حاج قاسم کی شہادت مشن کا خاتمہ نہیں، بلکہ راہ سلیمانی کا آغاز ہے۔ ایران کے عوام اور نوجوانوں کی 12 روزہ مسلط کردہ جنگ میں ثابت قدمی نے دشمن کو یہ سمجھا دیا کہ ایران سلیمانیوں سے بھرا ہوا ہے۔ استکباری طاقتوں نے حاج قاسم جیسی شہادتوں کو بڑھا کر اس سرزمین کے ہیروز کی فہرست کو مزید وسیع کیا ہے۔ نظامِ استکبار کی سیاسی و سکیورٹی طاقت کا زوال اور امریکی نظم کا ٹوٹنا شہید سلیمانی اور مقاومت کے پائیدار اثرات کا نتیجہ ہے۔
ٹرمپ اور خونخوار نتن یاہو شہید سلیمانی کے بزدلانہ قتل کے باوجود ان کی ماورائی قوت اور ان کے راستے و اثرات کو ختم نہ کر سکے۔ کیونکہ اگر ایسا ہو جاتا تو ان کی شہادت کے بعد بھی فلسطینی مجاہدین کی جانب سے شہید سلیمانی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے "طوفان الاقصی" جیسا عظیم عمل وجود میں نہ آتا۔ شہید سلیمانی اور شہداءِ مقاومت کے قاتلوں کے تعاقب اور انتقام کے لیے روحِ مقاومت محو پرواز ہے۔ شپہد سلیمانی کی روح خطے کی قوموں کے پیکر میں جاری ہے، اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ بچوں کے قاتل ان ظالموں کے مقابل مزید "طوفان الاقصی" ظاپر ہوں گے۔
محورِ مقاومت اور اسرائیل کے خلاف جدوجہد پوری دنیا میں، اور یقیناً تاریخ میں بھی، شہید سلیمانی کے نام و یاد کے ساتھ جڑی رہے گی۔ آج اسلامی ممالک میں اسلامی مزاحمت شہید سلیمانی کی حکمت و کردار سے ایک منظم، ہم آہنگ اور مؤثر محاذ میں بدل چکی ہے۔ اور قدس شریف کی آزادی کے لیے مزاحمت کا مرکزی نعرہ (#FreePalestine) نہ صرف عالمِ اسلام بلکہ مغربی ممالک اور وائٹ ہاؤس کے سامنے بھی بلند کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کا صدر، جو شہید سلیمانی کا قاتل ہے، آج بھی کوشش کر رہا ہے کہ شہید کے قتل میں ناکامی اور 12 روزہ جنگ کے بعد ایرانِ عظیم و خود مختار کو عدم استحکام اور بدامنی کے ذریعے تسلیم پر مجبور کرے۔
لیکن ایرانی قوم نے ہوشیاری کے ساتھ ان کے وابستہ فتنہ گروہوں کا ساتھ نہ دے کر امریکی رہنماؤں اور ان کے غدار ایجنٹوں کی سازشوں کو ناکام بنایا، اور انہیں منہ توڑ جواب دیا۔ اسی ناکامی کے نتیجے میں ٹرمپ پوری طرح غصے میں ہے اور بے بسی کی حالت میں ایران اور اسلامی جمہوریہ کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ سپاہ کے جان نثار سپاہیوں نے ان نورانی اور مبارک دنوں میں امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام اور خصوصاً شہید حاج قاسم سلیمانی سمیت تمام شہداء کی پاک روحوں کی توسل سے، رہبرِ معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (مدظلہ العالی) کے ساتھ اپنی بیعت کو تازہ کرتے ہوئے، انقلاب اور شہداء کے آرمانوں سے وفاداری کا اعلان کیا اور کہا کہ: ہم حکیم رہبر کے ساتھ رہتے ہوئے، عزیز عوام کی خدمت میں، دشمنوں کی تمام مشترکہ سازشوں کے خاتمے اور ایک مضبوط و خود مختار ایران کے قیام تک اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار رہیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام شہید سلیمانی کے سپاہ پاسداران قاسم سلیمانی سلیمانی کی کی شہادت کے ساتھ اور ان کے لیے
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پر تیز بارش / ژالہ باری )کی توقع ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش (بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ) کا امکان ہے۔
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا؟ ارکان پارلیمنٹ نے بتا دیا
پنجاب کے بیشتر اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر ، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری )کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہنے کی توقع۔تاہم شمال مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، شیرانی، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، نصیر آباد، کوہلو، موسیٰ خیل، خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلاؤ کے باعث شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بالائی سندھ (سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، گھوٹکی، کشمور، شکارپور) میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، سبی 48، دالبندین 47اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید :