سردیوں کی ہونے والی الرجی سے نجات:آسان اور مؤثر گھریلو تدابیر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سردیوں کے موسم میں چھینکوں، ناک بہنے اور آنکھوں میں جلن کی شکایت عام ہو جاتی ہے، جسے اکثر لوگ معمولی زکام سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں، تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ علامات ہمیشہ نزلہ یا فلو کی وجہ سے نہیں ہوتیں بلکہ اکثر اوقات ان کا تعلق الرجی، خشک موسم اور فضائی آلودگی سے بھی ہوتا ہے۔
سردیوں میں درجہ حرارت کم ہونے کے ساتھ ہی ہوا میں نمی کی مقدار بھی گھٹ جاتی ہے، جس کا براہِ راست اثر انسانی ناک اور سانس کی نالی پر پڑتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سرد اور خشک ہوا ناک کے اندر موجود قدرتی حفاظتی تہہ کو متاثر کرتی ہے، جس کے نتیجے میں ناک کی اندرونی سطح اپنی نمی کھو بیٹھتی ہے۔
اس کیفیت میں ناک کے اندر جلن، خارش اور حساسیت بڑھ جاتی ہے، جو بار بار چھینکوں اور پانی بہنے کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سردیوں میں کئی افراد کو سر درد، گلے میں خشکی اور بلغم جمع ہونے جیسی شکایات بھی لاحق ہو جاتی ہیں جب کہ بعض اوقات نیند میں خلل اور جسمانی کمزوری بھی محسوس کی جاتی ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں ناک کو براہِ راست ٹھنڈی ہوا سے بچانا انتہائی ضروری ہے، کیونکہ یہ سادہ سا عمل الرجی اور انفیکشن کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔ صبح اور شام کے اوقات میں گرم پانی کی بھاپ لینا ناک کی خشکی کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور سانس کی نالی کو صاف رکھتا ہے۔ اسی طرح سونے سے پہلے قدرتی تیل کے چند قطرے ناک میں ڈالنے سے اندرونی سطح نم رہتی ہے اور جراثیم کے خلاف قدرتی تحفظ مضبوط ہوتا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق سردیوں میں قوتِ مدافعت کو مضبوط رکھنا بھی نہایت اہم ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور پھلوں کا استعمال جسم کو انفیکشن سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے جب کہ ہلدی ملا دودھ جسمانی سوزش کو کم کرنے اور اندرونی حرارت برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ کچھ وقت دھوپ میں گزارنے سے وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے، جو مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔
ماہرین اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ گھروں کی صفائی پر خاص توجہ دی جائے کیوں کہ بند کمروں میں موجود دھول، فنگس اور دیگر ذرات الرجی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ اگر چھینکوں اور ناک بہنے کی علامات طویل عرصے تک برقرار رہیں تو اسے معمولی سمجھنے کے بجائے طبی مشورہ حاصل کرنا چاہیے۔ بروقت احتیاط اور گھریلو تدابیر اپنا کر سردیوں میں ناک اور پھیپھڑوں کی صحت کو بہتر رکھا جا سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سردیوں میں ہوتا ہے جاتی ہے میں ناک
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔