ایران کی بدامنی میں موساد کے عناصر موجود ہیں، پومپیو کا غیر معمولی اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مائیک پومپیو نے ایران میں ہونے والے ہنگاموں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سڑکوں پر آنے والے لوگوں کے ساتھ اسرائیلی ایجنسی موساد کے اہلکار بھی موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ نے باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ ایران میں ہونے والی بدامنی اور ہنگاموں میں موساد کے عناصر کا کردار اور موجودگی ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مائیک پومپیو (جو ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں وزیرِ خارجہ تھے) انہوں نے ایک نہایت اہم ٹویٹ میں بڑا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے باضابطہ طور پر کہا ہے کہ ایران میں ہونے والی بدامنی میں موساد کے عناصر موجود ہیں۔ پومپیو نے ایران میں ہونے والے ہنگاموں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سڑکوں پر آنے والے لوگوں کے ساتھ اسرائیلی ایجنسی موساد کے اہلکار بھی موجود ہیں۔ ایران ہمیشہ سے یہ مؤقف اختیار کرتا آیا ہے کہ ان ہنگاموں اور بدامنی کے پیچھے امریکی عناصر اور اسرائیلی موساد شامل ہیں، لیکن یہ ان ابتدائی مواقع میں سے ایک ہے کہ خود امریکی اور اسرائیلی حکام بھی باضابطہ طور پر اس بات کو تسلیم کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران میں ہونے موجود ہیں کہ ایران موساد کے
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔