مقبوضہ جموں و کشمیر کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما التجا مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر میں آزادیٔ اظہار تقریباً ختم ہو چکی ہے اور وہ یہاں ہندوتوا کو کام کرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ انہیں ’جئے شری رام‘ اور ’جئے بھارت ماتا‘ کہنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے التجا مفتی نے کہا کہ
آپ کو معلوم ہے کہ اس وقت جموں و کشمیر کی صورتحال کیا ہے؟ 3 دن پہلے یہاں VPN تک بند کر دیے گئے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہاں بات کرنے کی کوئی آزادی باقی نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل منتخب ہونے والی حکومت سے عوام کو بڑی توقعات تھیں، مگر کام کرنا تو دور کی بات، وہ اپنی آواز بلند کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہے۔ اسی لیے لوگ شدید مایوسی اور غصے کا شکار ہیں۔

التجا مفتی نے کہا کہ اگر کشمیر میں لوگ فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں تو اس میں کوئی غلط بات نہیں۔
’لندن، یورپ، امریکا، ہارورڈ اور آئیوی لیگ یونیورسٹیز میں لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ غزہ میں کس طرح لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے اور ایک پوری نسل کو مٹایا جا رہا ہے۔‘

انہوں نے الزام لگایا کہ کشمیر میں لوگوں کو ہر معاملے میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ سب کچھ قانون کے نام پر ہو رہا ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہاں قانون کی کوئی عملداری باقی نہیں رہی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اپنے اتحادی خواتین کے حجاب اور ماسک اتار رہے ہیں، جو کہ تشویشناک ہے۔

التجا مفتی نے مزید کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کشمیری طلبہ اور کشمیری شال فروشوں کو ہماچل پردیش اور ہریانہ میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے حالات میں ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم کشمیر میں ہندوتوا کو کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

التجا مفتی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی مقبوضہ جموں کشمیر.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: التجا مفتی التجا مفتی نے نے کہا کہ انہوں نے رہے ہیں رہا ہے

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف