آئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے نائٹ رائیڈرز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 January, 2026 سب نیوز

شارجہ : ایم آئی ایمریٹس نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے کوالیفائر 2 میں ابو ظبی نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فائنل 4 جنوری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف کھیلا جائے گا۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایم آئی ایمریٹس نے پہلے بولنگ کرتے ہوئے نائٹ رائیڈرز کو 20 اوورز میں 120 رنز تک محدود کر دیا۔ ہدف کے تعاقب میں ایم آئی ایمریٹس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔شکیب الحسن نے 24 گیندوں پر 38 رنز بنائے جبکہ ٹام بینٹن نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 53 گیندوں پر ناقابلِ شکست 62 رنز اسکور کیے۔ ایم آئی ایمریٹس نے مطلوبہ ہدف 16.

1 اوورز میں ہی حاصل کر لیا اور 23 گیندیں باقی رہ گئیں۔


میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے شکیب الحسن نے کہا کہ ٹاس جیتنا اور بولرز کی کارکردگی فتح کی بنیاد بنی، جبکہ دباؤ کے لمحات میں وکٹیں نہ گنوانا ہی کامیابی کی کنجی تھا۔
ابو ظبی نائٹ رائیڈرز کے کپتان جیسن ہولڈر نے اعتراف کیا کہ پچ مشکل تھی اور ٹیم رفتار نہ بنا سکی، تاہم مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمسئلہ کشمیر: حق خودارادیت کی جدوجہد اور عالمی ذمہ ابوظبی نائٹ رائیڈرز نے دبئی کیپٹلز کو شکست دےُکر فائنل کی راہ ہموار کر لی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20کا معیار ہر سال بہتر ہو رہا ہے: سائمن ڈول آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان آئی ایل ٹی 20،فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز فائنل میں پہنچ گئی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کے پلے آف مرحلے کا آغاز، فائنل کی جنگ شروع بی پی ایل میں فہیم اشرف کی تباہ کن بولنگ، 5 وکٹیں لیکر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایم آئی ایمریٹس نے شکست دے کر فائنل نائٹ رائیڈرز کو ایل ٹی 20

پڑھیں:

نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن سے این او سی لیکر وہاں گئے تھے، کوئی حکومتی وزیر گلگت بلتستان نہیں گیا نہ کسی نے وہاں مہم چلائی۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان گلگت بلتستان میں جلسے کر رہے ہیں، میٹنگز کر رہے ہیں انہیں تو کوئی نہیں روک رہا۔

رانا ثنا نے کہا کہ اگر بیرسٹر گوہر خان اجازت لیکر جا سکتے ہیں تو سلمان اکرام راجا کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا کوئی اُمیدوار مقابلے میں ہے ہی نہیں، وہاں صاف، شفاف اور کریڈیبل انتخابات ہونگے۔


متعلقہ مضامین