اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں خصوصاً ہماچل پردیش، ہریانہ، اتراکھنڈ، دہلی اور مہاراشٹر میں کشمیری تاجروں اور طلبہ کو مسلسل دھمکیوں اور دباؤ کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے بھارت کے مختلف حصوں میں کشمیری طلبہ اور کشمیری شال فروخت کرنے والے تاجروں کے خلاف ہراسانی، تشدد اور امتیازی سلوک کے واقعات پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے قومی انسانی حقوق کمیشن کو ایک تفصیلی مکتوب ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان واقعات کی غیر جانبدارانہ جانچ کی جائے اور متاثرین کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں خصوصاً ہماچل پردیش، ہریانہ، اتراکھنڈ، دہلی اور مہاراشٹر میں کشمیری تاجروں اور طلبہ کو مسلسل دھمکیوں اور دباؤ کا سامنا ہے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران درجن سے زائد ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جو کسی منظم رویے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ کشمیری شال فروش کئی دہائیوں سے پرامن طریقے سے اپنا روزگار چلا رہے تھے، مگر اب انہیں روکنا، ان کے سامان کو نقصان پہنچانا اور بعض مقامات پر لوٹ مار جیسے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔

مکتوب میں ایسوسی ایشن کے قومی کنوینر ناصر کھویہامی نے لکھا ہے کہ کئی معاملات میں کشمیری تاجروں کو مخصوص نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا اور انکار کی صورت میں انہیں ہراساں کیا گیا۔ بعض واقعات میں موبائل فون توڑ دئے گئے جب متاثرین نے ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا ہے کہ آئین کسی شہری کو اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کے لئے زبردستی نعرے لگانے پر مجبور کرنے کی اجازت نہیں دیتا، کیونکہ حب الوطنی جبر سے نہیں بلکہ آزادی اور مساوات سے جنم لیتی ہے۔

ایسوسی ایشن نے خط میں مختلف اضلاع اور شہروں کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کشمیری طالبہ کو دہلی میں صرف مذہبی شناخت کی بنیاد پر کرائے کا مکان نہیں دیا گیا اور اس کے سامنے غیر مناسب شرط رکھی گئی، جبکہ ممبئی میں ایک طالب علم کو مبینہ طور پر پاکستانی کہہ کر نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ تنظیم کے مطابق سال دو ہزار پچیس کے دوران ہماچل پردیش میں ہی سترہ سے زیادہ ایسے واقعات رپورٹ ہوئے، مگر ریاستی سطح پر کوئی مضبوط کارروائی نظر نہیں آئی۔

اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے زور دیا ہے کہ کشمیری ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہیں اور انہیں بھی وہی حقوق اور تحفظ ملنا چاہیئے جو دیگر شہریوں کو حاصل ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ایسے حالات نہ صرف متاثرین کی روزی روٹی اور تعلیم کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ سماجی ہم آہنگی کو بھی کمزور کرتے ہیں۔ اسی لیے مطالبہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ ریاستوں سے تفصیلی رپورٹس طلب کی جائیں، ذمہ داری طے کی جائے اور کشمیری طلبہ و تاجروں کے تحفظ کے لئے سخت قوانین نافذ کئے جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن نے

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن