ملاقات کا مقصد 5 جنوری کو یومِ حقِ خودارادیت کے موقع پر حریت کانفرنس کے زیرِاہتمام مظفرآباد میں کیے جانے والے بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک وفد نے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر احمد قریشی سے آج ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد 5 جنوری کو یومِ حقِ خودارادیت کے موقع پر حریت کانفرنس کے زیرِاہتمام مظفرآباد میں کیے جانے والے بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق حریت وفد نے ڈپٹی کمشنر کو احتجاجی مظاہرے کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ مظاہرہ اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے مسلمہ حقِ خودارادیت کی یاددہانی، عالمی ضمیر کو بیدار کرنے اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ وفد نے زور دیا کہ یہ احتجاج مکمل طور پر پرامن اور جمہوری اقدار کے عین مطابق ہو گا۔ حریت وفد نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سے بھرپور انتظامی تعاون کی درخواست کرتے ہوئے احتجاجی پروگرام میں شرکت کی باضابطہ دعوت بھی دی، تاکہ اس قومی و انسانی اہمیت کے حامل دن پر مشترکہ طور پر کشمیری عوام کے جائز مطالبات کی تائید کی جا سکے۔

وفد نے منیر احمد قریشی کو ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمنائوں کے اظہار کے طور پر پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ وفد نے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ جمہوری حقوق کے تحفظ اور پرامن سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا مثبت اور موثر کردار ادا کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ قانون و ضابطے کے تحت احتجاجی پروگرام کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ شہریوں کے جمہوری حقوق کے احترام اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ ملاقات کے اختتام پر حریت وفد نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کے مرحوم والد کے درجات کی بلندی اور جنت نشینی کے لیے خصوصی دعا کی۔

حریت وفد نے ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ سجاد خان سے بھی 5 جنوری یومِ حقِ خودارادیت کے احتجاجی پروگرام میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی جس پر ڈائریکٹر لبریشن سیل نے اپنی بھرپور شرکت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثنا حریت وفد نے مظفر آباد میں سپریم کورٹ بار کے صدر راجہ آفتاب خان، ہائی کورٹ بار کونسل کے صدر انیس گیلانی، سید عاصم گیلانی اور دیگر سینئر وکلاءسے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں پانچ جنوری کی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ وفد نے سابق رکن آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مختار عباسی سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مختار عباسی نے حریت وفد سے کہا کہ وہ اپنی جماعت کے تمام اراکین کے ہمراہ 5 جنوری کی احتجاجی ریلی میں شرکت کریں گے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں اپنی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔ حریت وفد میں مشتاق احمد بٹ کے علاوہ سید گلشن، زاہد مجتبیٰ، مشتاق السلام اور نوجوان رہنما نصیر میر بھی شامل تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کشمیری عوام کے حریت کانفرنس حریت وفد نے میں شرکت

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو میرپور اور پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے : نواز شریف
  • آزاد کشمیر انتخابات: لاہور ڈویژن کے کن 2 حلقوں میں پولنگ ہوگی؟
  • رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع