عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کریں، حریت کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی طاقتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ 1947ء سے وحشیانہ بھارتی ناجائز قبضے کا شکار کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی سیاسی ناانصافیوں کو روکیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی طاقتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ 1947ء سے وحشیانہ بھارتی ناجائز قبضے کا شکار کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی سیاسی ناانصافیوں کو روکیں۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے بارے میں 5 جنوری 1949ء کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد نہ ہونے سے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔ اس دن سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کی زیرنگرانی رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے حق کی حمایت میں قرارداد منظور کی تھی۔
ادھر راجوری جموں شاہراہ پر چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔ کشمیریوں کے اس ناقابل تنسیخ حق کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949ء کو منظور کی گئی قرارداد میں تسلیم کیا تھا۔ پوسٹروں میں عالمی ادارے سے 78 سال قبل کیے گئے اپنے وعدوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ یوم حق خودارادیت عالمی برادری کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کی عالمی طاقتوں حریت کانفرنس سلامتی کونسل کشمیریوں کے کے مطابق ہے کہ وہ
پڑھیں:
علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔