لاہور موسم کی خرابی اور دھند کے باعث پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
لاہور میں موسم کی خرابی اور دھند کے باعث پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر پشی آرہی ہے۔
اتحاد ایئر لائن کی ابو ظہبی سے لاہور آنے والی پرواز کو اسلام آباد ائیرپورٹ اتار لیا گیا ہے۔
سعودی ایئر لائن کی پرواز بارہ گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔ میں دھند کی وجہ سے ایک درجن سے زائد پروازیں دو سے بارہ گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، استنبول، شارجہ، جدہ ،مدینہ منورہ جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار رہی ہیں۔
ایئر لائن نے مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل پروازوں کی معلومات لیکر آنے کی ہدایت کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ لائن لاسز پر بھی پورے علاقے کی بجلی بند کر دی جاتی ہے، جو بل نہیں بھرتا ہے صرف اس کی بجلی کاٹنی چاہیئے لیکن کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی نا اہلی کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اس وقت سندھ بھر کے عوام بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر کے عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پریشان ہیں، اندرون سندھ جہاں زیادہ گرمی ہے، وہاں 22، 22 گھنٹے بجلی بند کی جاتی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ لائن لاسز پر بھی پورے علاقے کی بجلی بند کر دی جاتی ہے، جو بل نہیں بھرتا ہے صرف اس کی بجلی کاٹنی چاہیئے لیکن کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی نا اہلی کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کہیں بھی کلیکٹو پنشمنٹ نہیں ہوتی، اس معاملے پر عدالت بھی گیا اور ہائیکورٹ میں کلیکٹو پنشمنٹ کو غیر آئینی اور غیر قانونی دلوانے کے لیے پٹیشن بھی داخل کی، جو زیر التوا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر نے مزید کہا کہ بجلی کمپنیوں نے انفرا اسٹرکچر پر خرچہ نہیں کیا، پورا ٹرانسفارمر ہی اتار لیتے ہیں، کمپنیاں فائدہ کما رہی ہیں تو اپنے انفرا اسٹرکچر پر بھی خرچ کریں۔