سینیٹ سیکرٹریٹ میں جعلی ڈگریوں کا انکشاف، افسران و اہلکاروں کی اسناد کی ازسرِنو جانچ شروع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
سینیٹ سیکرٹریٹ میں جعلی ڈگریوں کا انکشاف، افسران و اہلکاروں کی اسناد کی ازسرِنو جانچ شروع parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 3 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد: سینیٹ سیکرٹریٹ میں جعلی تعلیمی اسناد پر بھرتیوں کے خدشات کے پیشِ نظر افسران اور اہلکاروں کی تعلیمی اسناد کی ازسرِنو تصدیق کا عمل جاری ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق تصدیق شدہ تعلیمی اسناد جمع نہ کروانے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے افسران و ملازمین کی جانب سے مطلوبہ تعلیمی اسناد جمع نہ کروانے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے آخری وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ملازمین کو تقرری کے وقت جمع کرائی جانے والی اسناد کی اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) سے تصدیق شدہ نقول 15 جنوری تک لازمی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ واضح ہدایات کے باوجود تاحال زیادہ تر ملازمین نے مطلوبہ تعلیمی اسناد جمع نہیں کرائیں، جس پر چیئرمین سینیٹ نے احکامات کی عدم تعمیل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری عملدرآمد کی تاکید کی ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت تک تصدیق شدہ تعلیمی اسناد جمع نہ کروانے والوں کے خلاف قواعد کے مطابق سخت تادیبی کارروائی
عمل میں لائی جائے گی، جبکہ جمع کروائی جانے والی تمام اسناد ایچ ای سی سے تصدیق شدہ ہونا لازمی ہوں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراولپنڈی: ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک راولپنڈی: ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک وینزویلا کے دارالحکومت میں زور دار دھماکے، امریکا نے میزائل حملہ کر دیا: حکومت پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سرمایہ کاری کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق صدر آصف زرداری کا پاک فضائیہ کے مقامی تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر خراجِ تحسین پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار جدید ترین تیمور کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ اسحاق ڈار پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے بیجنگ روانہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سینیٹ سیکرٹریٹ اسناد کی
پڑھیں:
مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔
یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔
دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔
راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔