وقار مہدی: ایم کیو ایم کراچی بچاؤ کے نام پر نیا ڈرامہ شروع کر رہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اب کراچی بچاؤ کے نام سے نیا ڈرامہ شروع کر رہی ہے۔
پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی حالیہ پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ اب کس منہ سے کراچی کی بات کرتی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ایم کیو ایم نے ماضی میں کراچی اور اداروں کو جس طرح نقصان پہنچایا، وہ سب کے سامنے ہے، اور اب وہ صرف نیا ڈرامہ کر رہی ہے۔ وقار مہدی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے اس شہر کو قتل و غارت اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی پی شہر میں لوگوں کی بھرپور خدمت کر رہی ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کر رہی ہے ایم کی
پڑھیں:
کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔