کراچی: بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لیے 6 روزہ مہم 5 جنوری سے شروع ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
کراچی میں بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لیے 5 جنوری سے 6 روزہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ اس مہم کے دوران 60 لاکھ بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کی خوراک دی جائے گی۔
یہ خوراک 5 سے 14 سال کی عمر کے بچوں اور بچیوں کو دی جائے گی، جبکہ 15 سے 18 سال تک کی عمر کی لڑکیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ مہم میں تعلیم کے سرکاری اور نجی اسکولوں کے علاوہ گھروں میں بھی یہ خوراک فراہم کی جائے گی۔
مہم میں 10 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز حصہ لیں گے۔ پاکستان ڈی وارمنگ انیشیٹیو کے سینئر پروگرام منیجر قدیر بیگ کا کہنا تھا کہ یہ کراچی کی دوسری لائنچنگ ہے اور مہم اگلے ہفتے شروع ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی معمولی پروگرام نہیں ہے، بلکہ اب تک پچاس ملین بچوں کو اس مہم کے تحت کور کیا جا چکا ہے، جس میں ڈھائی لاکھ سے زائد اساتذہ اور ہیلتھ ورکرز شامل ہیں، اور دو لاکھ بیس ہزار سے زیادہ اسکولز اس مہم کا حصہ ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔
فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔
جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔
ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔