احمد منصور: برزل پاس میں برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برفانی تودہ گرنے سے کیپٹن اسمد گلفام سمیت 3 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 2 اور 3 جنوری 2026 کی درمیانی شب برزل پاس میں برف ہٹانے کا آپریشن  جاری تھا۔آپریشن کا مقصد علاقے میں فوج کی آپریشنل نقل و حرکت کو یقینی بنانا تھا، برف ہٹانے کا یہ آپریشن بھاری مشینری کے ذریعے انجام دیا گیا،جس کی  قیادت کیپٹن اسمد گلفام کر رہے تھے۔

 لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، الرٹ جاری

 آئی ایس پی آر کے مطابق 03 جنوری 2026 کو تقریباً رات 2 بجے آپریشن کے دوران اچانک برفانی تودہ گرنے سے کیپٹن اسمد، دو جوان اور پی ڈبلیو ڈی کا ایک سویلین مشین آپریٹر برف تلے دب گئے۔شدید اورمسلسل ریسکیو آپریشن کے بعد چاروں افراد کو برف سے نکال لیا گیا، تاہم کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ کی حالت تشویشناک تھی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہداء نے انتہائی خراب موسمی حالات میں مشکل ترین آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے افواج کی نقل و حرکت کو ممکن بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔یہ عظیم قربانی اس امر کی واضح مثال ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے تمام افسران اور جوان مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ پاک فوج کے افسر و جوان فرض کی راہ میں جان دینے سے دریغ نہیں کرتے۔

پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کیا: پاکستانی سفیر

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کیپٹن اسمد

پڑھیں:

یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری

دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔

جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری