گلگت:

گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے برزل پاس میں سڑک سے برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن اور محکمہ تعمیرات عامہ کے مشین آپریٹر سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب برزل پاس پر آپریشنل نقل و حرکت یقینی بنانے کے لیے بھاری مشینری کی مدد سے برف ہٹانے کا آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس آپریشن کا مقصد علاقے میں اپنی افواج کی مؤثر آمد و رفت کو ممکن بنانا تھا، برف ہٹانے کے اس آپریشن کی قیادت کیپٹن اسمد  کر رہے تھے۔

بیان میں بتایا گیا کہ 3 جنوری  کو تقریباً رات دو بجے، جب آپریشن جاری تھا کہ اچانک برفانی تودہ گرنے کے باعث کیپٹن اسمد، دو سپاہی اور محکمہ تعمیرات عامہ(پی ڈبلیو ڈی) کا ایک سویلین مشین آپریٹر برف میں دب گئے۔

مزید بتایا گیا کہ شدید اور مسلسل کوششوں کے بعد چاروں افراد کو برف سے نکال لیا گیا، تاہم کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسٰی کی حالت بگڑ گئی اور تینوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ان عظیم شہدا نے انتہائی خراب موسمی حالات میں ایک نہایت مشکل آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تاکہ  افواج کی آپریشنل نقل و حرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ ان کی قربانی اور فرض شناسی اس امر کی روشن مثال ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے تمام رینکس مادر وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں اور قومی فرض کی ادائیگی میں جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ