data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

روس میں چین کے سفیر ژانگ ہانہوئی نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے تائیوان میں کسی بھی بدنیتی پر مبنی اشتعال انگیزی کا چین بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ تائیوان سے متعلق معاملے میں جو بھی اقدامات“ریڈ لائن”عبور کریں گے، وہ لازمی طور پر چین کے سخت ردِعمل کو جنم دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ژانگ ہانہوئی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی پابندیوں کے خلاف چین کے قومی قانون کے تحت بیجنگ نے حال ہی میں 20 امریکی فوجی صنعتی اداروں اور ان کی اعلیٰ انتظامیہ کے 10 نمائندوں کے خلاف جوابی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، جو حالیہ برسوں میں تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث رہے ہیں۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ 29 دسمبر 2025 سے عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی تھیٹر کمانڈ نے“جسٹس مشن 2025”کے نام سے فوجی مشقوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ تمام اقدامات تائیوان کی علیحدگی کے حامی عناصر اور بیرونی مداخلت کرنے والی قوتوں کے لیے ایک سنجیدہ انتباہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں ریاستی خودمختاری کے دفاع اور قومی اتحاد کے تحفظ کے لیے جائز اور ناگزیر ہیں۔

چینی سفیر نے واضح کیا کہ چین آبنائے تائیوان کے معاملے میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کرے گا اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ

پڑھیں:

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل