Express News:
2026-07-24@06:26:00 GMT

کراچی میں لڑکی کی بے وفائی پر 45 سالہ شخص نے خودسوزی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT

شہر قائد کے علاقے سعید آباد میں ایک شخص نے لڑکی کی بے وفائی کو خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  سعیدآباد کے علاقے بلدیہ مرشد اسپتال کے واش روم میں ایک شخص نے پراسرار طور پر خود کو آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔

 پولیس کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ عبدالرحمان ولد غلام رسول کے نام سے کی گئی جس کا 85 فیصد جسم جھلس چکا تھا۔

زخمی شخص نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ مواچھ گوٹھ کا رہائشی ہے اور اُس کی نیازی کالونی کی رہائشی ایک لڑکی سے دوستی تھی، لڑکی نے 50 ہزار روپے مانگے تھے جو میں نے اسے دے دیے تھے ، مجھ سے  رقم لینے کے بعد لڑکی مجھے کسی اور کے ساتھ دکھائی دی ، جس پر میں نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کا فیصلہ کیا تھا۔

بعد ازاں عبدالرحمان دوران علاج دم توڑ گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار