data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری نے ہاوس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے کی اس رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے دو کروڑپاکستانی بچے اب بھی اسکولوں سے باہرہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ایک نہایت سنگین تعلیمی بحران کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ ملک کے 28 فیصد بچوں کا اسکولوں سے باہر ہونے کی رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں سہولیات کی کمی، ناقص تعلیمی معیار اور اساتذہ کی عدم دستیابی والدین کو مجبور کر رہی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل نہ کروائیں ۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ہر دس میں سے تین بچے اسکول سے باہر ہونے کا مطلب ہے کہ معتبر فلاحی ادارے یہ بوجھ حکومت کے تعاون سے آسانی سے اٹھاسکتے ہیں۔اس مقصد کے لیے این جی اوز کے نیٹ ورک کو متحرک کیا جاسکتا ہے اور سیلانی اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت اسکول سے باہر بچوں کو اسکول میں لانے میں ناکام رہی اور اس کا 21فیصد کا تناسب برقرار ہے جبکہ سندھ اور کے پی کے میں صرف تین فیصد اوربلوچستان میں چار فیصد بچوں کو اسکولوں میں داخلہ دے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت معتبر فلاحی اداروں کے ساتھ تعاون کرے تو اس بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سے باہر

پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

اسلام ٹائمز: کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی، تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان