data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ریلویز میں11 ریل گاڑیوں کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ ، 11میں سے صرف3 ریل گاڑیوں کی نیلامی ہو سکی باقی 8 ریل گاڑیوں کی بولی میں کسی بھی کمپنی نے حصہ ہی نہیں لیا۔ایکسپریس نیوز کو پاکستان ریلویز ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستان ریلویز نے مسافروں کو جدید سفری سہولیات فراہم کر نے کے لیے ریل گاڑیوں کی آؤٹ سورسنگ کا سلسلہ شروع کر
رکھا ہے۔11 ریل گاڑیوں میں سے صرف3 ریل گاڑیوں جن میں میاں والی ایکسپریس 54 کروڑ20 لاکھ10 ہزار روپے کی بولی ملی جبکہ بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس بالترتیب 31 کروڑ 30 لاکھ 5 ہزار کی بولی پاکستان ریلویز انتظامیہ کو ملی۔نجی کمپنی این سی ایس نے یہ بولیاں دی جبکہ باقی کسی کمپنی نے بولی نہیں لگائی جبکہ ریلوے ذرائع کے مطابق تھل ایکسپریس، فیض احمد فیض ایکسپریس، موہنجوڈرو ایکسپریس، راوی ایکسپریس، فرید ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بہاالدین زکریا ایکسپریس، اور ہزارہ ایکسپریس ریل گاڑیوں کی نیلامی ہوئی مگر کسی کمپنی نے بولی نہیں دی۔جن ریل گاڑیوں کی نیلامی میں بولی یعنی آفر ملی اس کی منظور ی ریلوے انتظامیہ رواں ماہ ہی دے گی۔یاد رہے کہ پہلے بھی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے نیلامی ہوئی تھی جس کو وزیر ریلوے حنیف عباسی نے منسوخ کر دیا تھا اب ان ریل گاڑیوں کی دوبارہ نیلامی ہوئی ہے۔8 ریل گاڑیوں کی نیلامی نہ ہونے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے جو قیمت مقرر کی گئی ہے وہ بہت زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ ان ریل گاڑیوں کی بولی نہیں ہو سکی جب اس سلسلے میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہی ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں آؤٹ سورسنگ کے معاملے کو بھی صاف شفاف انداز میں کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ریلویز کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے آؤٹ سورسنگ سے یہ بات نہیں کہ نجی کمپنی مالک بن گئی بلکہ اس کو ہر طرح سے چیک اینڈ بیلنس کے ساتھ چلائیں گے جو ایس او پیز بنائے گئے ہیں ان پر عملدرآمد ہو گا۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان ریلویز نیلامی ہو کی بولی

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف