اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے وسیع تر مفاد خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کیلئے میانمار کے ساتھ مل کر کام کرنے کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورمز کے فعال رکن ہیں، جہاں پاکستان خودمختاری کے احترام، مکالمے اور کثیرالجہتی اصولوں کی بنیاد پر باہمی دلچسپی کے امور پر میانمار کے ساتھ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوریہ میانمار کے یوم آزادی کے موقع پر میانمارکے قائم مقام صدر من آنگ ہلینگ کے نام تہنیتی پیغام میں کیا۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت، عوام اور اپنی طرف سے قائم مقام صدر، میانمار کی حکومت اور عوام کو یومِ آزادی کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد دی۔ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے میانمار کے ساتھ دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے اور سرکاری و نجی شعبوں کے مابین زیادہ سے زیادہ تعامل کی حوصلہ افزائی کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان بھر میں بینائی سے محروم افراد کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے وقار، حقوق اور قومی زندگی میں بھرپور شمولیت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یومِ بریل کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میانمار کے ساتھ

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا

گلگت: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں کیونکہ خطے اور دنیا میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران میں ایک اسکول پر میزائل حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا بوجھ صرف متاثرہ ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام اٹھا رہے ہیں، اس لیے امن کی تمام کوششوں کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا سیاستدان نہیں جس نے ان کی طرح ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ہر تحصیل تک پہنچے ہیں اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا واحد ایسا فلاحی پروگرام ہے جو براہِ راست غریب عوام تک پہنچتا ہے۔ ان کے مطابق اس پروگرام کے خلاف کی جانے والی تمام سیاسی سازشیں ناکام ہوں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی کردار رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو دفاعی اور معاشی دونوں لحاظ سے مضبوط ہونا چاہیے اور ایسی معاشی پالیسی اختیار کی جانی چاہیے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی مقامی لوگوں کو ان کے وسائل پر حق ملکیت دلانے کے لیے کام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کو حصہ دار بنایا جانا چاہیے تاکہ ترقی کے ثمرات سب سے پہلے مقامی لوگوں تک پہنچ سکیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عوام نے انتخابات میں ان کی جماعت پر اعتماد کیا تو گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد