حکمران طبقہ جنریشن زی سے خوفزدہ ہے ‘اسے حالات کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ٗحافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260104-01-11
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ میرا برانڈ پاکستان کا سفر بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ، گزشتہ سال لاہور میں بھی میرا برانڈ پاکستان نمائش ہوئی، جماعت اسلامی کے اجتماع عام جو پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت کا سب سے بڑا اجتماع تھامیں بھی میرابرانڈ پاکستان کا ایک بازار سجایا گیا تھا،حکمران طبقہ جنریشن زی سے خوفزدہ ہے ،جنریشن زی کو ہم حالات کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ، جماعت اسلامی کے علاوہ جنریشن زی کو کوئی نہیں سنبھال سکتا۔ اس وقت پاکستان میںجنریشن زی کا سب سے کامیاب اور بڑاپروگرام الخدمت فری آئی ٹی کورسز کاپروجیکٹ ’’بنو قابل ‘‘ہے ،جس کے تحت اب تک 12لاکھ سے زائد طلبا و طالبات رجسٹر ہوچکے ہیں، جو کراچی سے شروع ہوکرپورے پاکستان میں پھیل چکاہے ،280کمپنیز اور 700برانڈزکی شاندارنمائش کے انعقاد پر میںبزنس فورم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،اسرائیل کی جارحیت ودہشت گردی کی وجہ سے دنیا بھر میں صیہونی مصنوعات کے خلاف بائیکاٹ مہم چلنا شروع ہوئی ،اس بائیکاٹ مہم کے ساتھ ہمیں اپنی مصنوعات کو متبادل کے طور پرفروغ دینا چاہیے اس سے ہمارے ملک کی صنعتوںکو بھی فائدہ ہوگا، پاکستان کے صنعتکاروںکو چاہیے کہ اپنی مصنوعات کی کوالٹی بہتر اور قیمتیں کم سے کم کریں ، میرا برانڈ پاکستان سے جتنی بھی آمدنی ہوگی وہ سب فلسطین کی امداد کے لیے استعمال ہوگی ، اب تک جماعت اسلامی اور الخدمت اربوں روپے مالیت کی 40امدادی کھیپ غزہ روانہ کرچکی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کراچی چیپٹر کے تحت دو روزہ چوتھی میرا برانڈ پاکستان نمائش کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پربزنس فورم کراچی چیپٹر کے صدر سہیل عزیز ،سینئرنائب صدرفیڈریشن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز ثاقب فیاض مگوں ،کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر جاوید بلوانی ،آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ ،جنرل سیکرٹری عامر رفیع نے بھی اظہار خیال کیا اور بزنس فورم کو مسلسل چوتھے سال میرا برانڈ پاکستان نمائش کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔حافظ نعیم الرحمن و دیگر مہمانوں نے نمائش کا دورہ اور مختلف اسٹالز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی ودیگر بھی موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہاکہ حکمرانوں کے خوف کا یہ عالم ہے کہ اخبار میں ایک کالم چھپا تو پریشان ہوگئے ، کالم کا جواب کالم سے ہونا چاہیے ، جبر کا نظام ختم کرنا ہوگا، لوگوں کو بولنے دیا جائے ، اس قوم کو آگے بڑھنے دیا جائے ، جمہوری قوتوں کا راستہ روکنا اور عوامی رائے کو کچلنابندکیا جائے ، اسٹیبلشمنٹ نے جماعت اسلامی کی میئرشپ چھین کر اہل کراچی پر بہت بڑا ظلم کیا ہے،چوروںاور ڈاکوئوں کو ہمارے سروں پر لاکر بٹھادیا گیا،اپنے ارد گرد کے حالات سے سبق سیکھنا چاہیے، حالات بگڑ گئے تو ایسا نہ ہوکہ بہت سے لوگوں کو حسینہ واجد کی طرح ایئر لفٹ بھی نہ ملے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے ،کوئی بھی منصوبہ مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا ، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کرپشن اور نااہلی کے نئے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیںاور کرپشن ریٹ 71فیصد تک ہے ، پیپلزپارٹی اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے،کہاگیا کہ ہم سندھ سے سسٹم ختم کردیں گے لیکن اسی سسٹم کو اٹھا کر اسلام آبادمیں بٹھادیا گیا،ملک میںچہرے نہیں ظالمانہ نظام بدلنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی اور لاہور کے بعد اپریل میں اسلام آباد میں بھی میرا برانڈ پاکستان کی نمائش ہونے جارہی ہے ،جبکہ پشاور ،فیصل آباد ،گجرانوالہ میں بھی تیاریاں جاری ہیں، ہم اسے پورے عالم اسلام کا برانڈ بنانے کی کوششیں کررہے ہیں، جس میں مختلف اسلامی ممالک اپنے اپنے برانڈز لیکر آئیں گے ، ترکی ،ڈھاکہ ودیگر مسلم ممالک میں اس کے پروگرام کیے جائیں گے، یہ پروگرام ہمارے فلسطینی بھائیوںکی قربانیوںکے نتیجے میں شروع ہوا تھا ،80ہزار سے زائد ہمارے فلسطینی بزرگ ،بچے ،بہنیں ،نوجوان شہید ہوچکے ہیں، جنگ بندی کے باوجود اسرائیل سیکڑوں بار اس کی خلاف ورزی اور 1ہزار سے فلسطینیوں کو جنگ بندی کے بعد شہید کرچکا ہے ، اس صورتحال میں پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف غم وغصہ پھیل چکا ہے ،مسلم ممالک کے علاوہ دنیا بھر کے باضمیر انسانوں نے بھی اس کے خلاف زبردست احتجاج کیاہے ، یہی وجہ ہے کہ دنیابھر میں فلسطین کی حمایت تیزی سے بڑھتی جارہی ہے ،مشہور ہالی وڈ اداکار جیکی چن نے ایک فلسطینی بچے سے پوچھا کہ تم بڑے ہوکر کیا بنو گے ؟ تو بچے نے جواب دیا کہ فلسطین میں بچے بڑے نہیں ہوتے ، اسرائیل کو اس کی جارحیت ودہشتگردی میں سب سے زیادہ حمایت اور مدد امریکہ کی حاصل ہے لیکن افسوس کہ پاکستان کے حکمران اپنے اقتدا ر کے لیے ٹرمپ کی چاپلوسی میں لگے ہوئے ہیں۔سہیل عزیزنے کہا ہے کہ امریکی سرپستی میں اسرائیلی مظالم اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم شروع کی گئی ،اس مہم کو ہر سطح پر سراہا گیا اور پورے ملک میں سب یک زبان ہوکراس بات پرمتفق ہوئے کہ پاکستانی برانڈ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔پھرپہلی بار2023میں ایکسپوسینٹرمیں اس نمائش کا آغازکیا گیاآج چوتھا سال ہے اور 250سے زائد اسٹالزیہاں موجود ہیں،میں مبارکباد پیش کرتا ہوں تمام شرکت کرنے والوں کوجنھوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا،دوروزہ ایکسپوآج اورکل جاری رہی گی۔ثاقب فیاض مگوں نے کہاکہ چوتھی سالانہ نمائش میں 700پاکستانی برانڈزکی شرکت نمائش کی بہت بڑی کامیابی ہے،یہ حافظ نعیم الرحمان کا ویژن تھا جس پرعمل درآمد کیا گیاہے ،فیڈریشن اورچیمبرنے بھی اس کاز کوسپورٹ کیا،ہماری بہت سی ایسی مصنوعات ہیں جودنیا بھرمیں پاکستان کا برانڈ بن سکتی ہیں،پاکستان کے مصالحہ جات کوپوری دنیا میں آئی کون بنایا جاسکتا ہے۔پاکستانی مصنوعات باآسانی تمام غیرملکی مصنوعات کو شکست دے سکتی ہیں ،بائیکاٹ مہم کے دوران پاکستانی مصنوعات کو بطور متبادل اشیاء فراہم کرکے عوام و خواص کے لیے آسانی پیداکی گئی ہے جو لائق تحسین ہے ۔جاوید بلوانینے کہا کہ اگر حکمران پاکستان کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں تو امپورٹ ،ایکسپورٹ اور زراعت کوآگے بڑھانا ہوگا ، مایوسی گناہ ہے ، ہمیں اپنا ملک کو چھوڑنے کے بجائے یہیں پر رہ کر حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا ،پاکستانی مصنوعات دنیا کی بہترین مصنوعات کا مقابلہ کرسکتی ہیں، میںجماعت اسلامی کو میرا برانڈ پاکستان جیسا بہترین پروگرام کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،حکمرانوں کو چاہیے کہ ان کی حوصلہ افزائی کریں، دنیا بھرکے مسلم ممالک کوبھی میرا برانڈ پاکستان جیسے رجحانات بنانے چاہیے ،میںجماعت اسلامی اورپاکستان بزنس فورم کو اپنے ہر طرح کے تعاون اور خدمات دینے کے لیے حاضر ہوں۔ احمد شاہ نے کہاکہ جب انڈیا کی کرنسی بہت گرگئی توانہوں نے وقتی طور پر ان ساری چیزوں کی امپورٹ پر پابندی لگادی جو ان کے ملک میں بنتی ہیںاور صرف وہ چیزیں امپورٹ کیں جو وہاں نہیںبنتی تھیں، میں پاکستانی برانڈزکو فروغ دینے پر جماعت اسلامی اور پاکستان بزنس فورم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان سے باہر رہ کر پاکستان کو برا بھلا کہنے والوں کو چاہیے کہ وہ پاکستان آئیں، حالات کا مقابلہ کریںاورپاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کرداراداکریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میرا برانڈ پاکستان حافظ نعیم الرحمن خراج تحسین پیش جماعت اسلامی بزنس فورم کو پیش کرتا ہوں بائیکاٹ مہم پاکستان کے بھی میرا میں بھی کے خلاف کے لیے نے کہا
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی