اسحاق ڈار کا سعوی، یو اے ای کے ہم منصوبوں، آذری وزیر معیشت سے ٹیلی فونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
اسلام آباد، بیجنگ (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ آئی این پی، نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا، جہاں آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر تک کی ممکنہ سرمایہ کاری کے کیلئے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ وزرات خارجہ پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی گئی پوسٹ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائل جباروف سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ممالک نے پاکستان کے اہم معاشی شعبوں میں آذربائیجانی سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا، اس فریم ورک کے تحت ترجیحی، اسحاق ڈار نے کہا کہ تاہم پاکستان توانائی، معدنیات، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور صنعتی ترقی جیسے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نئے سال کے پہلے غیر ملکی دورے پر چین پہنچ گئے جہاں وہ پاک چین سریٹیجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے وفود اعلیٰ سطح کے مذاکرات کریں گے۔ علاوہ ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زائد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے عرب رہنماؤں سے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے یمن سے متعلق سعودی وزارت خارجہ کے بیان کا غیر مقدم کیا انہوں نے خطے کی صورتحال کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے فریقین کی کوششوں کو سراہا، خطے میں بہتری اور مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ مکالمے اور سفارتکاری کے نتیجے میں زمینی حقائق میں واضح بہتری آئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز