اسحاق ڈار کا سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے رابطہ، یمن میں جامع مذاکرات کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
پاکستان نے یمن کے صدارتی لیڈرشپ کونسل کی جانب سے سعودی عرب میں تنازع کے حل کے لیے جامع مذاکرات کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ پرامن ماحول میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے ان کے اقدام کو سراہا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان یمن میں تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ متفقہ اصولوں پر مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تلاش کریں۔ پاکستان یمن کے اتحاد اور خطے کی سلامتی کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ علاقائی کوششیں پائیدار امن اور استحکام کے حصول میں مددگار ثابت ہوں گی۔
بیجنگ میں موجود اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک بات چیت کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے یمن سے متعلق سعودی موقف کو سراہا اور خطے میں مسائل کے پرامن حل کے لیے تمام فریقین کی کوششوں کی قدر کی۔
اسی دوران اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے بھی رابطہ کیا اور موجودہ علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں مثبت پیش رفت اور بہتری کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے ٹھوس اور مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ