لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں امراض قلب کے لئے انٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ امریکن ڈاکٹرز انٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک کے لئے ڈاکٹروں کو ٹریننگ دیں گے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انٹراویسکولر سرجری روایتی اوپن سرجی کا جدید اور محفوظ ترین متبادل ہے۔ خون کی نالی میں چھوٹے سے سوراخ سے انجیوپلاسٹی، سٹینٹ اور ابلیشن کی جاتی ہے۔ چلڈرن، نشتر اور جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز کو ٹریننگ کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نواز شریف میڈیکل سٹی میں امراض قلب کا جدید طریقہ کار متعارف کروانے کیلئے اقدامات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ  سے اوکلاہوما ہارٹ ہسپتال کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرڈاکٹر نعیم طاہرخیلی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ رخسانہ فاؤنڈیشن کی ہیلتھ اور تعلیمی خدمات پر بریفنگ دی-پنجاب میں ڈاکٹرز کی ٹریننگ کے لئے خدمات حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے رخسانہ فاؤنڈیشن کی ہیلتھ اور تعلیمی خدمات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انٹراویسکولر سرجری کے لئے جدید طبی آلات کی خریداری کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ مریم نواز نے پاک فضائیہ کے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ پاک فوج، سائنسدانوں اورانجینئرز کی ٹیم کو تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 600 کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے والے تیمور  ویپن سسٹم سے دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔ دوسری جانب  پی پی 289 ڈیرہ غازی خان کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسامہ عبدالکریم کی بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسامہ عبدالکریم کی کامیابی پر حلقہ پی پی 289 کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ مریم نواز نے پی پی 289 سے اسامہ عبدالکریم کی کامیابی کو قائد محمد نواز شریف کے عوامی خدمت کے وژن کی فتح قرار دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ ڈی جی خان نے ثابت کر دیا کہ پنجاب میں عوام صرف ترقی چاہتے ہیں۔ دو سال سے کم عرصے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وہ کر دکھایا جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔مریم نواز نے برزل پاس پر برفانی تودہ ہٹاتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن اسمد سمیت تین جانبازوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انٹراویسکولر سرجری مریم نواز نے کے لئے

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم