خصوصی اور بصارت سے محروم افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بصارت سے محروم افراد سمیت تمام خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ، یکساں مواقع کی فراہمی اور مساوی معاشرے کی تشکیل کے لیے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بصارت سے محروم افراد مختلف شعبوں حتی کہ مسابقتی امتحان میں بھی کامیابی کے بعد بڑی جانفشانی سے کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو عالمی یوم بریل کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اس دن کی مناسبت سے پاکستان اور دنیا بھر کے بصارت سے محروم افراد کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں، لوئی بریل کے انقلابی لمسی تحریری نظام نے دنیا بھر میں لاکھوں بصارت سے محروم افراد کے لیے تعلیم، معلومات تک رسائی اور باوقار زندگی کے مواقع پیدا کیے۔ اس نظام کی گہری اہمیت کو بجا طور پر تسلیم کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2018ء میں 4 جنوری کو عالمی یوم بریل قرار دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں بصارت سے محروم افراد کا بریل کو اپناتے ہوئے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینا اس امر کا ثبوت ہیں کہ صلاحیت اور اعلیٰ کارکردگی ہر مشکل کو عبور کرتے ہوئے اپنا راستہ بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بصارت سے محروم افراد سمیت تمام خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ، یکساں مواقع کی فراہمی، مساوی معاشرے کی تشکیل کے لیے پْرعزم ہے۔ پاکستان میں بصارت سے محروم افراد مختلف شعبوں حتی کہ مسابقتی امتحان میں بھی کامیابی کے بعد بڑی جانفشانی سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں صائمہ سلیم کی مثال دی جو وزارت خارجہ کی آفیسر کی حیثیت سے پاکستان کے اقوام متحدہ مشن میں نمایاں طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے کنونشن برائے حقوق خصوصی افراد (UNCRPD) کا رکن ہے اور علم اور معلومات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان نے 2023ء میں مراکش معاہدے کی بھی توثیق کی۔ اس معاہدے کے تحت بصارت میں کمی یا محروم افراد کے لیے شائع شدہ مواد کو قابل رسائی فارمیٹس میں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے بصارت سے محروم افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت کے علاوہ معاشرتی سطح پر تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور ذرائع ابلاغ سے اپیل کی کہ وہ بریل خواندگی، قابل رسائی سہولیات کے فروغ کے لیے اپنی مشترکہ کاوشیں اور تعاون کو مزید مستحکم کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بصارت سے محروم افراد کے افراد کے حقوق کے تحفظ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔