ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چودھری کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) گریڈ21کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چودھری کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق زیبا چودھری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرانسفر کر کے او ایس ڈی بنادیا ہے،یاد رہے کہ زیبا چودھری بینکنگ کی خصوصی عدالت کی جج تعینات تھیں۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف زیبا چوہدری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا بھی ایک مقدمہ چل رہا ہے۔خیال رہے کہ 20 اگست کو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے علاقے صدر کے مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ 20 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کی گرفتاری کے خلاف عمران خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔
’اس دوران عمران خان نے اپنی تقریر میں اسلام آباد پولیس کے اعلٰی ترین افسران اور ایک معزز خاتون ایڈیشنل جج کو ڈرایا اور دھمکایا۔‘
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو دو مواقع دیے تھے جن میں عمران خان نے غیرمشروط طور پر معافی نہیں مانگی جس کے بعد انہوں نے عدالت میں پیش ہو کر استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر یہ عدالت سمجھتی ہے کہ میرے بیان سے عدلیہ کی توہین ہوئی ہے تو میں خاتون جج کی عدالت میں پیش ہو کر معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں۔‘
عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا تھا کہ ’بادی النظر میں عمران خان کی معافی تسلی بخش ہے۔‘
تھائی لینڈ، پیشگوئی سچ ثابت کرنے کیلئے فون چرانے والا نجومی گرفتار
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: زیبا چودھری
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔