Juraat:
2026-06-03@01:45:26 GMT

وڈیروں،جاگیرداروں،بیوروکریسی کی اجارہ داری ،حافظ نعیم

اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT

وڈیروں،جاگیرداروں،بیوروکریسی کی اجارہ داری ،حافظ نعیم

آج بھی انگریزدورکا سسٹم چل رہا ہے، جب تک یہ نظام نہیں بدلے گا تبدیلی نہیں آسکتی
سوشل میڈیا پر لکھنے سے نہیں، نوجوان تبدیلی کیلئے میدان میں آئیں، تقریب سے خطاب

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لکھنے سے نہیں، نوجوانوں کو تبدیلی کیلئے میدان میں آنا پڑے گا۔شہرِ قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، ہم نوجوانوں کوہنرسکھائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ ملک میں اِس وقت ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں نہیں جاتے، وفاقی وزیراحسن اقبال خود بتاتے ہیں بچے اسکولوں سے باہراوران کوشرم نہیں آتی۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)سے سوال ہے پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہرکیوں ہے؟ دونوں حکومتی بڑی پارٹیاں جرائم میں ایک دوسرے کی ساتھی ہے، یہ مل کر صدرمملکت کواستثنیٰ دیتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جنریشن زی کو سپورٹ فراہم کرنے کو کوئی تیار نہیں، جدید دور میں اب امریکا بھی عالمی سپر پاور نہیں رہا ہے، طوفان الااقصیٰ کو سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کی مدد سے کامیابی ملی۔اُن کا کہنا تھا کہ وڈیروں،جاگیرداروں،بیوروکریسی کی اجارہ داری ہے، آج بھی انگریزدورکا سسٹم چل رہا ہے، جب تک یہ نظام نہیں بدلے گا تب تک تبدیلی نہیں آسکتی، نوجوان دوسری جماعتوں سے دھوکہ نہ کھائیں، نوجوان آئیں ہمارے ساتھ ملکرکام کریں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آئی پی پیزکے زیادہ ترجھوٹے معاہدے کیے گئے، ہماری جماعت کے علاوہ کبھی کسی نے آئی پی پیزکیخلاف احتجاج نہیں کیا، نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر لکھنے سے نہیں میدان میں آنا پڑے گا، ہم صرف تنقید نہیں عملی جدوجہد کرتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران لیپ ٹاپ دے کرسمجھتے ہیں مسائل حل ہوگئے، ہم نوجوانوں کو ہنرسکھائیں گے، شہرمیں کھیل کے میدان بھی نہیں بچے، نئی نسل کو کھیلنے اور بولنے بھی نہیں دیتے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ ریاست نوجوانوں کوبندوق پکڑواتی ہے،حق نہیں دیتی،ہم نوجوانوں کوان کا حق دلوائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا نے کہا

پڑھیں:

رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی

حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ