ایم کیو ایم کا کراچی بچاؤ مہم شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے شہر کے مسائل اجاگر کرنے اور حل کے لیے کراچی بچاؤ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بہادرآباد میں ایم کیو ایم کے مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ نیا سال نئی امیدوں کے ساتھ شروع ہوا ہے، پاکستان نے حال ہی میں ایک تاریخی معرکہ سر کیا ہے اور 6 سے 10 مئی کے دن ملکی تاریخ میں اہم حیثیت رکھتے ہیں، اس کامیابی کا کریڈٹ فیلڈ مارشل، افواجِ پاکستان اور حکومت کو جاتا ہے جبکہ عوام بھی اس دوران افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب سال 2026 میں ملک کو معاشی میدان میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کی بقا اور سلامتی کا دارومدار کراچی پر ہے، اگر ملک کو مضبوط بنانا ہے تو سب سے پہلے کراچی کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی بچاؤ مہم کے تحت ایم کیو ایم پاکستان کے وفود شہر بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں، وکلا، تاجروں، صنعتکاروں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں کراچی کے بنیادی مسائل، شہری سہولیات کی کمی اور اختیارات کے معاملے کو سامنے رکھا جائے گا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو بانی سے الگ کرنے کا فیصلہ درست تھا اور پارٹی اس مؤقف پر آج بھی قائم ہے، ایم کیو ایم کراچی کے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی اور کراچی بچاؤ مہم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
انہوں نے ڈاکٹر عمران فاروق کے لندن میں قتل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ تھا جو دو حکومتوں کے درمیان بھی زیرِ بحث آیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی بچاؤ مہم ایم کیو ایم
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :