اقوامِ متحدہ کی قرارداد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی واضح اور غیر مبہم ضمانت ہے، غلام محمد صفی
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے آزاد جموں و کشمیر کے شہر باغ کے پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہدِ آزادی کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے اور کسی جبر یا دبائو کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ 5 جنوری 1949ء کو منظورشدہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی واضح اور غیر مبہم ضمانت ہے مگر بدقسمتی سے بھارت 78برس گزرنے کے باوجود اس عالمی وعدے سے مسلسل انحراف کرتا چلا آ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے آزاد جموں و کشمیر کے شہر باغ کے پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہدِ آزادی کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے اور کسی جبر یا دبائو کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ نے اس موقع پر کہا کہ بھارت کے ریاستی جبر، انسانی حقوق کی سنگین اور منظم پامالیوں اور غیر قانونی اقدامات کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ محض بیانات پر اکتفا کرنے کے بجائے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے عملی اور موثر کردار ادا کرے۔
سابق کنوینر محمود احمد ساگر نے کہا کہ بھارت فوجی طاقت اور ظلم و جبر کے بل پر کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حقِ خودارادیت کشمیری عوام کا ناقابلِ تنسیخ حق ہے جسے کسی صورت دبایا یا ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز بیگ، جماعت اسلامی کے نمائندے خالد کھوکھر، پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سردار طاہر اکبر اور ممتاز عالم دین مولانا عطااللہ شاہ نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیمیں حقِ خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ 5جنوری کو یومِ حقِ خودارادیت منانے کا بنیادی مقصد عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا اور اقوامِ متحدہ کو اس کی اپنی منظور شدہ قراردادوں کی یاد دہانی کرانا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو ان کی خواہشات اور مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ پریس کانفرنس میں باغ کی صحافتی برادری کی بڑی تعداد موجود تھی ۔صدر پریس کلب باغ سر اکمل عارف نے مہمان مقررین اور صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پریس کلب باغ ہمیشہ حق، سچ اور مظلوم عوام کی آواز کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیری عوام کے غلام محمد صفی کرتے ہوئے کشمیر کے پریس کلب انہوں نے کہا کہ نے کہا کیا کہ
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔