وینزویلا کو کنٹرول میں رکھنے کے بیان پر واشنگٹن میں مظاہرہ، ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وینزویلا کو کنٹرول میں رکھنے سے متعلق بیان کے خلاف دنیا کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہوئے، جنہوں نے نعرے لگائے اور ’’وینزویلا کے خلاف جنگ نہیں‘‘ کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔
نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جہاں مظاہرین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
اسی طرح پیرس میں بائیں بازو کے کارکنوں نے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے وینزویلا کے جھنڈے لہرائے، جبکہ یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ہزاروں افراد نے صدر مادورو کی گرفتاری کے خلاف مارچ کیا۔
روم میں اطالوی شہریوں نے وینزویلا میں امریکی آپریشن کے خلاف احتجاج کیا، جب کہ ارجنٹینا اور کولمبیا میں بھی امریکی حملے کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس دوران دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار میں توسیع کا بڑا فیصلہ ہو گیا، دن کے طویل دورانیے اور شدید گرمی کے پیشِ نظر اب ملک بھر میں دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات نو بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریٹیل کاروبار اور شاپنگ مالز کو رات نو بجے تک جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز کو رات گیارہ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب، شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات پر یہ ریلیف لاگو نہیں ہوگا اور وہ بدستور رات دس بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ فارمیسیز، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات اوقاتِ کار کی اس پابندی سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہوں گی۔ اسحاق ڈار کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے بیلجیئم میں پاکستان کے سفیررحیم حیات قریشی کی اہم ملاقات
مزید :