Jasarat News:
2026-06-02@22:04:39 GMT

وینزویلا پر امریکی حملہ کھلی دہشت گردی ہے،عوامی تحریک

اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (نمائندہ جسارت ) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسینمہسر، مرکزی رابطہ سیکریٹری لال جروار اور مرکزی رہنما عبدالقادر رانٹو نے وینزویلا پر امریکی حملے اور مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ عالمی سامراج کی اسی پرانی، انسان دشمن پالیسی کا تسلسل ہے، جس کے تحت وہ دنیا کے وسائل پر قبضے کے لیے قوموں کو خون میں نہلاتا آیا ہے۔ وینزویلا پر امریکی حملہ کھلی دہشت گردی اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔امریکہ، جو آج خود کو دنیا کی واحد سپر پاور سمجھتا ہے، ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ممالک کو اپنی نوآبادی تصور کرنے لگا ہے۔ امریکہ کی یہ پرانی روایت رہی ہے کہ وہ دنیا کے ممالک میں ڈاکوؤں اور رہزنوں کی طرح مداخلت کرتا ہے، وہاں کی منتخب اور عوامی حکومتوں کو گرا کر ان کی جگہ اپنے پالتو یس مین اور کرائے کے قاتل حکمران مسلط کرتا ہے، تاکہ ان ممالک کے تیل، گیس اور معدنی وسائل کی بے دردی سے لوٹ مار کی جا سکے۔ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کا تسلیم شدہ جنگی مجرم اور فاشسٹ حکمران ہے، جو ہٹلر اور مسولینی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عالمی امن کو تباہ کر رہا ہے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اختلافات شدید تحریک انصاف گلگت بلتستان انٹری نواز شریف وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • جو زہر ہم ہوا میں بو رہے ہیں
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار