لکی مروت: دہشتگردوں کی فائرنگ، ڈیوٹی پر مامور 3 ٹریفک پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقہ سرائے نورنگ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور 3 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے انچارج ٹریفک پولیس نورنگ جلال خان، کانسٹیبل عزیز اللّٰہ اور کانسٹیبل عبداللّٰہ شہید ہوئے ہیں۔
لکی مروت میں خیروخیل پکہ کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
ترجمان نے کہا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشت گرد فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دی گئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار شہید کی فائرنگ سے
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔