برزل بائی پاس میں برفانی تودہ گرنے سے کیپٹن سمیت 3 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
راولپنڈی+اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نمائندہ خصوصی) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق 2/3 جنوری 2026ء کی رات کو ایریا میں فورسز کی نقل و حمل کی سہولت کیلئے برزل پاس کھولنے کیلئے ہیوی مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا آپریشن کیپٹن کی سربراہی میں کیا گیا۔ تین جنوری 26 کی شب تقریباً دو بجے جب یہ آپریشن جاری تھا ایک برفانی تودہ گرا جس کے نتیجے میں کیپٹن اصمد اپنے دو فوجی جوانوں اور سویلین مشین آپریٹر (پی ڈبلیو ڈی) سمیت پھنس گئے، سخت کوششوں کے بعد چاروں کو برف سے ریسکیو کر لیا گیا تاہم کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان (عمر 32 سال، ساکن اٹک) اور مشین آپریٹر عیسیٰ (ساکن استور) جن کی حالت تشویشناک تھی اور تینوں جام شہادت نوش کر گئے۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ تینوں نے شدید ترین موسمی حالات میں اپنی فورسز کی نقل و حمل میں معاونت کیلئے مشکل آپریشن کا فریضہ سر انجام دیا۔ اپنے فرض سے لگن کے ساتھ ڈیوٹی کی ادائیگی میں ان کی قربانی اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام عہدوں پر متعین پاکستان کی مسلح افواج اپنی مادر وطن کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔ اپنے فرض کی ادائیگی میں اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ شہبازشریف نے کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور سویلین مشین آپریٹر عیسیٰ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی اور سپیکر قومی اسمبلی نے شہید کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کیپٹن اصمد
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ