data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گلگت بلتستان :  پاک فوج نے گلگت بلتستان میں برفباری سے بند ہونے والے برزل پاس کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ، آپریشن کی قیادت کرنے والے کیپٹن اصمد ، ایک فوجی جوان اور مشین آپریٹر جام شہادت نوش کر گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب برزل پاس کو کھولنے کیلئے بھاری مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کی کارروائی کی گئی تاکہ علاقےمیں مسلح افواج کی آپریشنل نقل و حرکت کو ممکن بنایا جا سکے ۔ اس دوران اچانک برفانی تودہ گرنے سے آپریشن کی قیادت کرنے والے کیپٹن اصمد ، دو جوانوں اور پی ڈبلیو ڈی کا ایک مشین آپریٹر برف تلے دب گئے ۔

آئی ایس پی آر کےمطابق شدید کوششوں کے بعد چاروں افراد کو برف سے نکال لیا گیا ، تاہم کیپٹن اصمد ، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ جامِ شہادت نوش کر گئے ۔

عسکری ترجمان کا کہنا ہے کہ کیپٹن اصمد اور ان کے 2 ساتھیوں نے انتہائی خراب موسمی حالات میں نہایت مشکل آپریشن کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ ان کی قربانی اس امر کی گواہی ہے کہ افواج پاکستان کے افسر اور جوان مادرِ وطن کے دفاع کے لئے پرعزم ہیں ۔

28سالہ کیپٹن اسمد کا تعلق لاہور اور سپاہی رضوان کا تعلق اٹک سے تھا جبکہ شہید مشین آپریٹر شہری عیسیٰ کا تعلق استور سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تینوں افراد نے خراب موسم میں فورسز کی آپریشنل نقل و حرکت کیلئے آپریشن کے دوران جان کی قربانی دی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مشین ا پریٹر کیپٹن اصمد

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری