سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے برزل پاس پر برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برفانی تودہ گرنے شہید ہونے والے کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسی کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا۔ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ 

 لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، الرٹ جاری

 محسن نقوی نے کہا کہ فرائض کی بجا آوری کے دوران کیپٹن اصمد۔ سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسی نے  شہادت کا بلند رتبہ پایا۔شہید کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسی نے قربانی کی لازوال مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسی قوم کے ہیرو ہیں۔ شہداء کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔  

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برفباری سے متاثر برزل پاس میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سنو سلائیڈنگ کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور سویلین مشین آپریٹر عیسیٰ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے شہداء کی بلندیء درجات کی دعاء کی۔ 

پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کیا: پاکستانی سفیر

وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، کہا کہ شہداء نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے برفباری سے متاثر برزل پاس کھولنے کا کام جاری رکھا اور آمدورفت یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کیپٹن اصمد

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو