برزل پاس میں برف کا تودہ گرنے سے کیپٹن، سپاہی، مشین آپریٹر شہید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
برزل پاس میں برف کا تودہ گرنے سے کیپٹن، ایک سپاہی اور مشین آپریٹر شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق برزل پاس میں برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برف کا تودہ گرا، شہید ہونے والوں میں کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر شہری عیسٰی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 28 سالہ کیپٹن اسمد کا تعلق لاہور اور سپاہی رضوان کا تعلق اٹک سے تھا جبکہ شہید مشین آپریٹر عیسیٰ کا تعلق استور سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 3 جنوری کی رات دو بجے آپریشن کے دوران برف کا تودہ گرا، برف ہٹانے کا آپریشن کیپٹن اسمد کی زیر نگرانی ہورہا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: برف کا تودہ
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔