شہید قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس کی یاد میں منعقدہ "قادۃ النصر کانفرنس" کیساتھ خطاب میں عراقی صدر نے تاکید کی کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی قربانیوں نے ہی عراق کی موجودہ سلامتی، استحکام اور جمہوری عمل کی بنیاد رکھی ہے جبکہ اس عظیم میراث کا تحفظ ہماری قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے اسلام ٹائمز۔ فتح کے کمانڈروں شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی یاد میں منعقدہ "قادۃ النصر کانفرنس" کے ساتھ خطاب میں عراقی صدر عبداللطیف جمال رشید نے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور "خطرناک ترین دہشتگرد سوچ و تاریک ترین ذہنوں" کے مقابلے پر مبنی ان کے فیصلہ کن کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے تاکید کی کہ ان شہداء کی جانب سے اپنائے گئے تمام دلیرانہ موقف، آج وہ بنیاد بن چکے ہیں کہ جس پر یہ ملک موجودہ صورتحال میں استوار ہے۔ عبداللطیف جمال رشید نے دہشتگرد گروہوں بالخصوص داعش کے خلاف عراق کی فیصلہ کن جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتوحات فوج اور سکیورٹی فورسز سمیت فیلڈ کمانڈروں کی وسیع قربانیوں کے بغیر ممکن ہی نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی جنگ تھی کہ جس نے نہ صرف پورے عراق کو سال 2014 سے ہی ایک گہرے بحران میں ڈال رکھا تھا بلکہ یہاں ریاست اور معاشرے کے وجود کو بھی شدید خطرات لاحق کر رکھے تھے۔

شہید ابومہدی المہندس کے بہادرانہ کردار کا ذکر کرتے ہوئے عراقی صدر نے کہا کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ صف اول پر رہے۔ عبداللطیف جمال رشید نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کو بھی سراہا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم انتہائی احترام کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ انتہائی مشکل حالات میں عراق کے ساتھ آ کھڑے ہونے کے حوالے سے ہم اس عظیم شہید، جنرل قاسم سلیمانی کے دلیرانہ کردار کو کبھی نہ بھولیں گے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری کا تقاضا ہے کہ ہم ان عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہ کریں.

. ان کی حفاظت کریں اور انہیں آئندہ نسلوں کے حافظے میں محفوظ کر جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس یادداشت کا تحفظ عراق کے قومی تشخص اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کا ایک لازمی جزو ہے!

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عبداللطیف جمال رشید قاسم سلیمانی کہا کہ

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار