شمالی کوریا نے اتوار کے روز بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کیے جس سے خطے اور دنیا بھر میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ میزائل تجربات ایسے وقت میں کیے گئے جب جنوبی کوریا کے صدر اپنے سرکاری دورے پر چین پہنچ رہے ہیں، جو شمالی کوریا کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا ہے۔

جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا نے کم از کم دو بیلسٹک میزائل داغے جو سمندر میں جا گرے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل تقریباً 900 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ جاپان نے بھی میزائل لانچ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک میزائل نے 950 کلومیٹر تک پرواز کی۔

ماہرین کے مطابق یہ میزائل تجربات چین کو پیغام دینے کی کوشش ہو سکتے ہیں تاکہ جنوبی کوریا کے ساتھ بڑھتے تعلقات کو روکا جا سکے، جبکہ ساتھ ہی امریکا کی وینزویلا میں حالیہ فوجی کارروائی کے تناظر میں شمالی کوریا یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ وہ ایک مضبوط ایٹمی طاقت ہے۔

جنوبی کوریا اور جاپان نے میزائل تجربات کی شدید مذمت کی ہے۔ سیول میں ہنگامی سکیورٹی اجلاس طلب کیا گیا اور شمالی کوریا سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات بند کرے۔

امریکی فوج نے کہا ہے کہ ان میزائلوں سے فوری طور پر امریکا یا اس کے اتحادیوں کو کوئی براہِ راست خطرہ لاحق نہیں، تاہم صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

ادھر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے حالیہ دنوں میں اسلحہ ساز فیکٹریوں کے دورے کیے ہیں اور ہتھیاروں کی پیداوار بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات آئندہ پارٹی کانگریس سے قبل طاقت کے مظاہرے کی کوشش ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جنوبی کوریا کے شمالی کوریا

پڑھیں:

میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں

میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر، 30 سالہ ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا۔ سرجری کے دوران اچانک پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد طبی عملے کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

مقامی حکام نے تاحال موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات، طبی طریقۂ کار اور ممکنہ طبی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔

ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت تھیں جہاں انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور برانڈ انفلوئنسر وابستہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا، سرجری کا انکشاف

ایڈریانا گارشیا کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی کانٹینٹ کریئیٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیوٹی انفلیوئنسر کاسمیٹک سرجری میکسیکو

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک