بلاول کا مشن کراچی کو موئن جو دڑو بنانا ہے، حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری کا اصل مشن کراچی کو موئن جو دڑو بنانا ہے، کراچی کو جان بوجھ کر تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں گورننس کا شدید بحران ہے، کراچی کا موازنہ پنجاب سے نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو جتنے فنڈز ملتے ہیں اس حساب سے وہاں کی کارکردگی دیکھی جائے جبکہ سندھ کی صورتحال انتہائی خراب ہے، اگرچہ پنجاب میں بھی دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اور پیپلز پارٹی مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، پیپلز پارٹی کے فور منصوبے کا الزام وفاق پر ڈالتی ہے، حالانکہ جب یہی جماعت وفاق میں تھی تب اس نے کچھ نہیں کیا، پانی کو گھروں تک پہنچانا بھی سندھ حکومت کی ذمہ داری تھی مگر حکومت نے اپنے حصے کا کام نہیں کیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے الزام لگایا کہ سندھ حکومت کراچی کے تقریباً 3 ہزار 400 ارب روپے کھا چکی ہے، سابق میئر نعمت اللہ خان نے اپنے دور کے آخری دنوں میں کے فور منصوبے پر کام شروع کیا تھا مگر 21 سال گزرنے کے باوجود منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔
انہوں نے ٹرانسپورٹ کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے لیکن کبھی 10، کبھی 20 اور کبھی پرانی ڈبل ڈیکر بسیں لائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے کراچی میں میئر شپ پر قبضہ کیا اور جعلی حکومت بنوائی، وہی اب مسائل کا رونا بھی رو رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جب ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر مشکل وقت آتا ہے تو دونوں مصنوعی لڑائی شروع کر دیتے ہیں، پیپلز پارٹی کو کراچی میں فارم 47 کے ذریعے مسلط کیا گیا، کراچی منی پاکستان ہے مگر پیپلز پارٹی اس شہر سے دشمنی کر رہی ہے اور عوام اسے ووٹ نہیں دیتے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن نے پیپلز پارٹی نے کہا کہ کراچی کو
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔