رواں سال موبائل فون سستے ہونے کا امکان، پی ٹی اے کی ٹیکس کم کرنے کی حمایت
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرونِ ملک سے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز پر عائد بھاری ٹیکسوں میں کمی کی حمایت کر دی ہے، جس کے بعد 2026 میں پاکستان میں موبائل فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی امید پیدا ہو گئی ہے، پی ٹی اے کے اس مؤقف کو عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ مہنگے ٹیکسوں کے باعث جدید اسمارٹ فونز عام صارف کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق موجودہ ٹیکس پالیسی کی وجہ سے عوام کی ایک بڑی تعداد جدید موبائل فون خریدنے سے محروم ہے، جس پر عوامی سطح پر تشویش مسلسل بڑھ رہی ہے، آج کے دور میں موبائل فون محض لگژری آئٹم نہیں رہے بلکہ یہ تعلیم، کاروبار، آن لائن کام، ڈیجیٹل بینکنگ اور روزمرہ زندگی کی ایک بنیادی ضرورت بن چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے حکومت کو باضابطہ سفارشات ارسال کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ درآمدی موبائل فونز پر بھاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز نے عام صارف کے لیے جدید ٹیکنالوجی تک رسائی مشکل بنا دی ہے۔ پی ٹی اے کا مؤقف ہے کہ اگر ٹیکسوں میں مناسب کمی کی جائے تو نہ صرف موبائل فونز سستے ہوں گے بلکہ ان کا قانونی استعمال بھی بڑھے گا۔
اتھارٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کی بھی نشاندہی کی ہے، بیرونِ ملک مقیم پاکستانی جب وطن واپس آتے ہیں تو انہیں اپنے ذاتی استعمال کے موبائل فون کی رجسٹریشن کے لیے بھاری ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔ زیادہ ٹیکسوں کے باعث ایئرپورٹس پر فون رجسٹریشن ایک مہنگا اور مشکل مرحلہ بن چکا ہے، جس پر اوورسیز پاکستانی بارہا شکایات کر چکے ہیں۔
پی ٹی اے حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ یا 2026 کی نئی پالیسی میں موبائل فونز پر عائد ٹیکسوں پر نظرثانی کرے گی۔ اگر یہ سفارشات منظور ہو جاتی ہیں تو آنے والے برس میں پاکستانی صارفین جدید موبائل فونز کم قیمت پر خرید سکیں گے، جس سے ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو عملی شکل دینے میں بھی مدد ملے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موبائل فونز موبائل فون پی ٹی اے
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔