وینزویلا کسی بیرونی طاقت کی کالونی نہیں بنے گا، نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے عدالتی حکم کے تحت عارضی طور پر صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
قوم سے خطاب کے دوران ڈیلسی روڈریگز کا کہنا تھا کہ نکولس مادورو ہی وینزویلا کے واحد اور آئینی صدر ہیں اور ان کی گرفتاری دراصل اغوا کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی خواب پریشان: وینزویلا کے تیل ذخائر سے فوری فائدہ ممکن نہیں، ماہرین نے خبردار کردیا
انہوں نے واضح کیاکہ وینزویلا کسی بھی صورت کسی بیرونی طاقت کی کالونی نہیں بنے گا۔
نائب صدر نے کہاکہ امریکی فوجی کارروائی کے بعد وینزویلا اپنے دفاع، قومی خودمختاری اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے عوام سے صبر، اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل بھی کی۔
ڈیلسی روڈریگز نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ ملک کے قدرتی وسائل پر کسی بیرونی قبضے کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور وینزویلا اپنی آزادی کے دفاع میں ثابت قدم رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس سمیت مختلف علاقوں میں حملے کیے، جن کے بعد صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر امریکا منتقل کر دیا گیا۔
ان کارروائیوں کے دوران کاراکس میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ شہر کے مختلف حصوں میں جنگی طیاروں کی نچلی پروازیں بھی دیکھی گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ان حملوں کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا، جبکہ کاراکس میں کم از کم سات دھماکے رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: وینزویلا کے عوام کو آزادی دی، نئی حکومت آنے تک ملک ہم چلائیں گے، معزول صدر پر مقدمہ ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکا وینزویلا کو اس وقت تک چلائے گا جب تک اقتدار کی ایک محفوظ، مناسب اور منصفانہ منتقلی ممکن نہیں ہو جاتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ضرورت پڑنے پر دوسری اور اس سے کہیں بڑی کارروائی کے لیے بھی تیار ہے لیکن اب غالباً اس کی ضرورت نہیں رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی صدر ذمہ داریاں سنبھال لیں ڈونلڈ ٹرمپ نائب صدر وی نیوز وینزویلا بحران.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ذمہ داریاں سنبھال لیں ڈونلڈ ٹرمپ وی نیوز وینزویلا بحران وینزویلا کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔