ملک کے سیاسی حالات اچھے نہیں، سیاسی جماعتیں ذمے داری پوری کریں، مولا بخش چانڈیو
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی حالات اچھے نہیں ہیں، جب تک سیاسی بحران نہیں ٹلے گا معاشی بحران حل نہیں ہو سکتا۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں کو اپنی ذمے داریاں پوری کرنی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی حالات اچھے نہیں ہیں، جب تک سیاسی بحران نہیں ٹلے گا، معاشی بحران حل نہیں ہوسکتا۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بحرانوں میں صرف حکومت کا ہی کردار نہیں ہوتا، اپوزیشن کا کردار بھی ذمے داری بن جاتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ تبدیلی کوئی جرم نہیں ہے، مخالفین بھی کہتے ہیں آصف زرداری بحران کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرسکتے ہیں۔
مولا بخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ ملکی بحران کا حل تمام سیاسی جماعتوں کے ایک میز پر بیٹھ کر گفتگو کرنے میں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولا بخش چانڈیو کہا کہ
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :