جب تک سیاسی بحران نہیں ٹلے گا معاشی بحران حل نہیں ہو سکتا، مولا بخش چانڈیو
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
پیپلز پارٹی رہنما نے مزید کہا کہ بحرانوں میں صرف حکومت کا ہی کردار نہیں ہوتا، اپوزیشن کا کردار بھی ذمے داری بن جاتا ہے، تبدیلی کوئی جرم نہیں ہے، مخالفین بھی کہتے ہیں آصف زرداری بحران کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی حالات اچھے نہیں ہیں، جب تک سیاسی بحران نہیں ٹلے گا معاشی بحران حل نہیں ہو سکتا۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں کو اپنی ذمے داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی حالات اچھے نہیں ہیں، جب تک سیاسی بحران نہیں ٹلے گا، معاشی بحران حل نہیں ہوسکتا۔
پیپلز پارٹی رہنما نے مزید کہا کہ بحرانوں میں صرف حکومت کا ہی کردار نہیں ہوتا، اپوزیشن کا کردار بھی ذمے داری بن جاتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ تبدیلی کوئی جرم نہیں ہے، مخالفین بھی کہتے ہیں آصف زرداری بحران کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرسکتے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ ملکی بحران کا حل تمام سیاسی جماعتوں کے ایک میز پر بیٹھ کر گفتگو کرنے میں ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولا بخش چانڈیو کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :