فیصل آباد:(نیوزڈیسک) مشیر وزیر اعظم و سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر آج ایک پارٹی سربراہ کوسزا مل رہی ہے تو ڈھنڈورا نہ پٹیں، مکافاتِ عمل ہے۔

پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے 30 چک میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ آج گیس کی فراہمی کا افتتاح ہوا ہے جنہوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیے وہ بھی درخواست جمع کروائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ووٹ نہیں دیا تو اس کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں ہوگی، اُن کی درخواستوں پر بھی کام ہوگا، ملک کی تعمیر و ترقی وزیراعظم شہبازشریف کا ویژن ہے۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے پورے حلقے میں کوئی آبادی کوئی گاؤں ایسا نہیں ہوگا جہاں سوئی گیس نہ ہو، ضلع میں ہم نے 29 کلو میٹر کی سڑک منظور کروائی ہے جس پر 1 ارب روپے لاگت آئے گی، ہم سڑک کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ٹھیکیدار سے آپ معیاری کام کروائیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز کا کنٹریکٹ ہوگیا ہے اگلے 6 ماہ میں سڑکوں کے ساتھ اِن کا بھی افتتاح کریں گے، پورے حلقے میں ایک ہی ہسپتال ہے جس کی اپ گریڈیشن کررہے ہیں ،سدھار بائی پاس کے قریب دس ایکڑ اراضی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے لیے محکمہ صحت کے نام الاٹ کروا دیا ہے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے، شہریوں کے ساتھ دیہات کی ترقی ترجیح ہے، کبھی لوگوں نے گاؤں میں صفائی کے نظام کا سوچا بھی نہیں ہوگا۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی، اِن مجرموں کی صورت جو میں ناسور ہیں اِن کیلئے ریاست میں کوئی نرمی نہیں ہے، نہ ہی حکومت کسی قسم کی کوئی رعایت دے گی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر میں قومی اسمبلی میں نہیں پہنچا تو اللہ نے مجھے اس سے بھی بڑی جگہ سینیٹ میں پہنچا دیا، شہر والے حلقے سے چھٹی بار ہمیں الیکشن میں فتح ملی ہے، میاں نواز شریف نے سیاست میں خدمت کا رواج ڈالا جو اس سے پہلے نہیں تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ مریم نواز جن منصوبوں پر کام کر رہی ہیں اِس سے امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے، آپ کوئی ایک مثال نہیں دے سکتے کہ اِس حکومت میں کسی کو ذاتی عناد پر ایک تھپڑ بھی مارا گیا ہو، آئس کا نشہ کرنے والے بتاتے ہیں کہ انسان پی کر ہوش و حواس ہی بھول جاتا ہے، جو آئس کا نشہ کرتا ہے وہ اس کیفیت میں ہوتا ہے کہ جرم بے خوف ہو کر کردیتا ہے۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ کے بچوں کے لیے بے شمار تعلیمی وظائف اور آسان قرضے ہیں جو آن لائن اپلائی ہو سکتے ہیں، سابق حکومت سے چار سال میں کوئی منصوبہ ایک بھی منصوبہ شروع نہیں ہوا، اُن کا ایک ہی کام تھا کہ سوشل میڈیا پر گالی بریگیڈ بنا کر لوگوں کو گالیاں دو۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف ایسا مقدمہ بنایا جس کی سزا سزائے موت تھی، میں چھ ماہ جیل میں رہا، یہ مکافاتِ عمل ہے آج اگر کسی کو سزا مل رہی ہے تو اسے ڈھنڈورا نہیں پیٹنا چاہیے، اِسے تسلیم کرنا چاہیے کہ جو نفرت کا بیج بویا اسی کے ثمرات مل رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم